Latest News

پاک مقبوضہ کشمیر میں برفانی تودوںکی  زد میں آنے سے مرنے والوں کی تعداد 152 ہوئی

پاک مقبوضہ کشمیر میں برفانی تودوںکی  زد میں آنے سے مرنے والوں کی تعداد 152 ہوئی

مظفرآباد:پاکستان مقبوضہ کشمیر(پی او کے )میں برفانی تودوں کی زد میں آئی چھ سالہ بچی نے جمعرات کو ایک ہسپتال میں دم توڑ دیا اور اس کے بعد یہاں مرنے والوں کی تعداد 152ہوگئی ہے۔سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے۔
ملٹری ہسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر عدنان معراج نے بتایا کہ طارق شیخ کی بیٹی صفیہ کو برفانی تودوں میں پھسنے اور وہاں سے باہر نکالنے کے بعد شیخ خلیفہ بن زائد النہیان ہسپتال لایا گیا جس کے بعد اسے ملٹری ہسپتال لایاگیا لیکن دماغی چوٹ کی وجہ سے اس نے دم توڑ دیا۔ڈاکٹر معراج نے بچی کی ماں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے گاؤں سیری میں برفانی تودے گرنے سے یہ بچی 20سے زیادہ گھنٹے تک برف میں پھسی رہی تھی۔
ڈاکٹر معراج نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بدھ کو ہسپتال کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے خصوصی طورپر صفیہ کی حالت بارے میں تشویش کا اظہار کیاتھا۔صفیہ کے کنبے کے سب سے بزرگ ممبر شیخ خیراللہ نے بتایا کہ گزشتہ پیر کو ان کے گاؤں سیری کے دو گھر زبردست برفباری کی زد میں آگئے تھے اور اس میں دونوں کنبوں کے 18افراد کی موت ہوگئی۔صفیہ بھی اسی حادثے کی شکار ہوئی تھی۔مرنے والوں میں پانچ خواتین،ایک مرد اور 12چھوٹے بچے اور بچیاں تھیں۔
 



Comments


Scroll to Top