National News

ہریانہ پولیس کا ایس ایچ او رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ایف آئی آر سے نام نکالنے کے بدلے مانگے تھے ایک لاکھ روپے

ہریانہ پولیس کا ایس ایچ او رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ایف آئی آر سے نام نکالنے کے بدلے مانگے تھے ایک لاکھ روپے

پانی پت: ہریانہ اینٹی کرپشن بیورو کی ٹیم نے پانی پت ضلع میں کام کرنے والے انسپکٹر بلاسارام اور پرائیویٹ شخص دھرمیندر کے خلاف بدعنوانی کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔ اس معاملے میں ملزم دھرمیندر کو دیر شام ایک لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ملزم انسپکٹر بلاسارام موقع سے فرار ہو گیا۔

اس بارے میں جانکاری دیتے ہوئے سرکاری ترجمان نے کہا کہ اے سی بی ٹیم کو شکایت ملی تھی کہ پانی پت کے سیکٹر 13/17 پولیس اسٹیشن میں کام کرنے والے ایس ایچ او بلاسارام اور ایک پرائیویٹ شخص دھرمیندر نے شکایت کنندہ کے دوست کا نام ایف آئی آر سےہٹانے کے بدلے میں 100000 روپے کی رشوت مانگی جا رہی ہے۔

اینٹی کرپشن بیورو کرنال کی ٹیم نے کیس کی تفتیش کی اور دونوں ملزمان کی گرفتاری کا منصوبہ بنایا۔ اس معاملے میں، ملزم دھرمیندر کو 100000 روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، جب کہ دوسرا ملزم انسپکٹر موقع سے فرار ہو گیا۔ اس معاملے میں اینٹی کرپشن بیورو کرنال پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
اینٹی کرپشن بیورو کی ٹیم تمام ضروری شواہد اکٹھے کرکے کیس کی تحقیقات کررہی ہے۔ بیورو کے ترجمان نے عام لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی افسر یا ملازم کوئی بھی سرکاری کام کرنے کے عوض رشوت مانگتا ہے تو فوری طور پر ہریانہ اینٹی کرپشن بیورو کے ٹول فری نمبر 1800-180-2022 اور 1064 پر اس کی اطلاع دینا یقینی بنائیں۔
 



Comments


Scroll to Top