Latest News

ٹیرر فنڈنگ معاملے میں حافظ سعید کے خلاف 31 دسمبر سے سماعت شروع

ٹیرر فنڈنگ معاملے میں حافظ سعید کے خلاف 31 دسمبر سے سماعت شروع

پشاور : ممبئی دہشت گردانہ حملے کے ماسٹر مائنڈ اور کالعدم دہشت گرد تنظیم جماعت الد عوة کے  سربراہ حافظ سعید کے خلاف   ٹیرر فنڈنگ کے الزامات کو لے کر اگلے ماہ یہاں انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت شروع کی جائے گی۔لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے ہفتہ کو سعید اور اس کے شراکت داروں کے  خلاف  ٹیرر فنڈنگ کو لے کر سماعت کی اور کیس میں جماعت الدعوة کے سربراہ اور دیگر کے خلاف چارج شیٹ کے لئے 7 دسمبر کی تاریخ مقرر کی۔
پنجاب پولیس کے انسداد دہشت گردی محکمہ(سی ٹی ڈی )نے سعید اور اس کے شراکت داروں کے خلاف ٹیرر فنڈنگ کے الزامات میں صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں 23 ایف آئی آر درج کی تھیں اور جماعت الدعوة  کے  سربراہ کو 17 جولائی کو گرفتار کیا تھا۔عدالت کے ایک افسر نے سماعت کے بعد کہا کہ  اے ٹی سی جج ارشد حسین بھٹہ نے استغاثہ اور مدعا علیہان کے وکلا ء کی دلیلیں سننے کے بعد سعید اور دیگر کے خلاف چارج شیٹ کے لئے 7 دسمبر کی تاریخ طے کی۔ انہوں نے کہا کہ پراسیکیوٹر عبدالرؤف بھٹی نے عدالت سے معاملے کی سماعت جلد مکمل کرنے کے لئے  مستقل  کی بنیاد پر سماعت کرنے کی درخواست کی جس کی سعید کے وکیل کی طرف سے مخالفت کی گئی۔
افسر نے کہاکہ  جج نے کہا کہ انہیں ثبوتوںکو لے کر سماعت مکمل کرنی ہے، انہوں نے بتایا کہ عدالت نے کیس کی سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کر دی۔سعید کو سخت سیکورٹی کے درمیان کوٹ لکھپت جیل سے اے ٹی سی لایا گیا۔پنجاب پولیس کی طرف  سے کئے گئے  حفاظتی اقدامات کی وجہ سے صحافیوں کو سماعت کی کیوریج کرنے کے لئے عدالت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔
 



Comments


Scroll to Top