سری نگر:جموں کشمیر کے سرینگر میں اتوار کو مرکزی ریزرو پولیس فورس کے جوانوں کو نشانہ بنا کر گرنیڈ سے حملہ کیا گیا۔ لال چوک کے پاس سکیورٹی فورسز پر کئے گئے اس حملے میں دو جوان زخمی ہوئے۔ وہیں چار شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔
https://twitter.com/ANI/status/1223885805292113920?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1223885805292113920&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fnorth-india-jammu-and-kashmir-grenade-attack-in-srinagars-lal-chowk-snm-292127.html سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شہر کے پریس اینکلیو کے مخالف سمت میں پرتاپ پار کے پاس تعینات سی آر پی ایف جوانوں پر نامعلوم دہشت گردوں نے دستی بم پھینکا، جس سے سی آر پی ایف کے دو جوان روی وشواس اور ایس کے پٹنائیک اور چار شہری زخمی ہو گئے ہے ۔ دونوں سی آر پی ایف کی 171 بٹالین کی سی کمپنی کے جوان ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم ہے۔سی آر پی ایف کے آئی جی آر ایس شاہی نے کہا کہ دہشت گرد نہیں چاہتے کہ وادی میں امن ، چین لوٹے۔ حملے کے بعد افراتفری مچنے کے دوران دہشت گرد جائے واردات سے بھاگنے میں کامیاب رہے۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو سیل بند کردیا ہے۔ یہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کی تلاش لی جارہی ہے۔ پولیس اور سی آر پی ایف نے دہشت گردوں کو پکڑنے کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
27k
98k