National News

اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026: عالمی اے آئی کی دھڑکن بنا ہندوستان، گوگل کے سی ای او سندر پچائی کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات

اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026: عالمی اے آئی کی دھڑکن بنا ہندوستان، گوگل کے سی ای او سندر پچائی کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات

انٹرنیشنل ڈیسک: نئی دہلی میں گوگل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سندر پچائی نے بدھ کے روز نریندر مودی سے شائستہ ملاقات کی۔ یہ ملاقات انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 کے موقع پر ہوئی، جس میں پچائی عالمی اے آئی پر مرکزی خطاب دینے کے لیے ہندوستان  آئے ہیں۔ سندر پچائی نے ہندوستان  پہنچنے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، اے آئی امپیکٹ سمٹ کے لیے ہندوستان  واپس آ کر اچھا لگا۔ ہمیشہ کی طرح گرمجوش استقبال ملا۔

Google CEO Sundar Pichai met Prime Minister Narendra Modi in New Delhi during the India AI Impact Summit 2026, discussing and highlighting innovation, digital growth, and future AI development.

Video Credit: ANI@narendramodi @sundarpichai @GoI_MeitY #IndiaAI #AISummit2026pic.twitter.com/mOm2Y9It4r

— Edex - The New Indian Express (@Xpress_edex) February 18, 2026


 پچائی 20 فروری کو سمٹ میں کلیدی خطاب دیں گے۔ انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026، جو بھارت منڈپم میں منعقد ہو رہا ہے، 16 فروری سے شروع ہو ا  اور20 فروری تک چلے گا۔ یہ گلوبل ساؤتھ میں ہونے والا پہلا بین الاقوامی اے آئی سمٹ ہے، جس میں 110 سے زیادہ ممالک، 30 بین الاقوامی تنظیمیں، تقریبا 45 وزرا ء اور 20 سربراہانِ مملکت یا حکومت کی سطح کی شرکت ہو رہی ہے۔
سمٹ کا مقصد ' سروجن ہتائے، سروجن سُکھائے ' کے ہندوستانی تصور اور اے آئی فار ہیومینٹی کے عالمی اصول کے مطابق مصنوعی ذہانت کے سماجی، معاشی اور اخلاقی اثرات پر غور کرنا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ اے آئی ہندوستان کے آئی ٹی شعبے کے لیے موقع اور چیلنج دونوں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اے آئی کی وجہ سے ہندوستان کی آئی ٹی صنعت 2030 تک 400 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے، جو اے آئی سے چلنے والی آؤٹ سورسنگ اور آٹومیشن کے ذریعے ممکن ہوگا۔ یہ سمٹ تین بنیادی ستونوں پیپل، پلینیٹ اور پروگریس پر مبنی ہے، جن کا مقصد انسان مرکز اے آئی، ماحول دوست تکنیکی ترقی اور سب کے لیے معاشی پیش رفت کو فروغ دینا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top