Latest News

دارالعلوم دیوبند دہشت گردی کی گنگوتری، سی اے اے کی مخالفت  ہندوستان کو مسلم ملک بنانے کی کوشش :  گری راج سنگھ

دارالعلوم دیوبند دہشت گردی کی گنگوتری، سی اے اے کی مخالفت  ہندوستان کو مسلم ملک بنانے کی کوشش :  گری راج سنگھ

سہارنپور: اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے اکثر  سرخیوں میں رہنے والے مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے پھر سے بے تکا بیان دیا ہے۔ دیوبند پہنچے گری راج نے دارالعلوم کو دہشت گردی  کی گنگوتری قرار دیااور کہا کہ  بڑے بڑے دہشت گرد یہیں سے نکلتے ہیں۔ 
میڈیا رپورٹوں کے مطابق  دیوبند کے ایک آشرم میں پہنچے گری راج سنگھ نے کہاکہ دارالعلوم دیوبند دہشت گردی کی گنگوتری ہے اور دنیا میں جتنے بھی بڑے بڑے دہشت گردی پیدا ہوئے ہیں، وہ چاہے حافظ سعید ہو یا کوئی  دوسرا،یہ سارے کے سارے لوگ یہیں سے نکلتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے   ہندوستان کو مسلم ملک بنانے کی سازش کا اشارہ کیا۔

\https://twitter.com/ANINewsUP/status/1227464236214968325?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1227464236214968325&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fnorth-india-union-minister-giriraj-singh-says-darul-uloom-deoband-is-aatank-ki-gangotri-na-293505.html
مرکزی وزیر نے  شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے ) کی مخالفت کرنے والوں کو بھی اپنی زبردست تنقد کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ (دیوبند کے مظاہرین)شہریت قانون ( سی اے اے )کے خلاف جنگ نہیں لڑ رہے ہیں، بلکہ وہ  غزوہ ہند کے لئے جنگ لڑ رہے ہیں ۔ غزوہ ہند کو ہندوستان میں لا کر مسلم ملک بنانانا چاہتے ہیں۔ ہم ان کا یہ مقصد کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ سی اے اے کے خلاف جو بھی لوگ مظاہرہ کر رہے ہیں وہ غلط ہیں، اس سے کسی ہندوستانی کی شہریت کو کوئی بھی خطرہ نہیں ہے، لیکن پتہ نہیں کیوں  مظاہرہ کرنے والے لوگ یہ بات سمجھنے کو تیار نہیں ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جب ہندوستان کی تقسیم ہوئی تھی ، تو مذہب کی بنیاد پر تقسیم  کی گئی تھی ۔ دہلی کی ہار پر گری راج نے کہا کہ اگر چوک نہ ہوتی تو ہم جیتی بازی ہارتے نہیں۔



Comments


Scroll to Top