National News

سلمان خان کے گھر کو بم سے اڑانے کی ملی دھمکی، کہا - روک سکو تو روک لو، 2 گھنٹے میں پھٹے گا

سلمان خان کے گھر کو بم سے اڑانے کی ملی دھمکی، کہا - روک سکو تو روک لو، 2 گھنٹے میں پھٹے گا

بالی وڈ اداکار سلمان خان کے گھر  کو یعنی  گلیکسی اپارٹمنٹ کو  غازی آباد کے ایک لڑکے نے  بم سے اڑانے کی دھمکی دی  ہے۔یہ دھمکی 16 سال کے ایک لڑکے نے ممبئی پولیس کو ای میل  بھیج کر  دی ہے۔اس ای میل کے سامنے آنے کے بعد سے ہی پولیس ایکشن میں آگئی۔

PunjabKesari
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ ای میل 4 دسمبر کو غازی آباد سے باندرہ پولیس کو بھیجا گیا تھا۔ای میل میں لڑکے نے لکھا 'باندرہ میں گلیکسی  سلمان خان کے گھر پر اگلے دو گھنٹے میں دھماکہ ہوگا، روک سکو تو روک لو۔

PunjabKesari
بتا دیں کہ سلمان خان ممبئی کے باندرہ علاقے میں گلیکسی اپارٹمنٹ میں  اپنے خاندان کے ساتھ رہتے ہیں۔ایسے میں پولیس پھرتی  دکھاتے ہوئے بم کا پتہ لگانے کے لئے  ڈسپوزل سکویڈ کے ساتھ سلمان کے گھر پہنچی۔اگرچہ اس وقت سلمان گھر پر نہیں تھے، جس کی وجہ سے پولیس نے سلیم خان، ماں سلمیٰ  اور بہن ارپتا کو محفوظ مقام پر پہنچا کر پورے گھر کی تلاشی لی۔ اس کے بعد بم  سکویڈ  نے پورے اپارٹمنٹ کے قریب 4 گھنٹے تک سکین کیا۔تلاشی کے بعد بھی پولیس کو کسی طرح کا کوئی بم نہیں ملا۔

PunjabKesari
وہیں دوسری طرف پولیس نے اس شخص کا پتہ لگایا جس نے یہ ای میل بھیجا۔جس کے بعد پتہ چلا کہ یہ ای میل 16 سال کے لڑکے نے بھیجا تھا جو غازی آباد میں رہتا ہے۔  لوکیشن کا پتہ لگتے ہی پولیس کی ٹیم غازی آباد میں لڑکے کے گھر پہنچی، لیکن لڑکا گھرپر نہیں تھا۔پولیس نے سارا معاملہ اس کے بڑے بھائی کو بتایا اور لڑکے کو فون کر کے گھر بلایا گیا۔ پولیس نے لڑکے کو باندرہ پولیس سٹیشن میں پیش ہونے کا نوٹس دیا۔اس کے ساتھ ہی لڑکے خلاف غیر سنگین جرم کی رپورٹ بنائی گئی ہے ۔لڑکے کو جیوینائل کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں سے اسے بری کر دیا گیا۔

PunjabKesari
سلمان خان کے کام کی بات کریں تو انکی فلم 'دبنگ 3 ' 20 دسمبر کو ریلیز ہور ہی ہے، فلم میں ان کے ساتھ کچا سدیپ ، سائیں مانجیکر اور سوناکشی سنہا ہے ۔ اس کے علاوہ سلمان فلم 'رادھے ' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top