بنگلور: جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرز نے بھارت کے دورے کے دوران ایک بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایرانی حکومت اپنے آخری دنوں اور ہفتوں میں ہے۔بنگلور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے ایرانی حکام سے مظاہرین کے خلاف تشدد فوری طور پر بند کرنے کی اپیل کی۔
مرز نے کہا کہ اگر کوئی حکومت صرف طاقت کے زور پر اقتدار میں رہنا چاہتی ہے تو وہ دراصل اپنے خاتمے کے کنارے پر ہوتی ہے۔ان کے مطابق ایرانی حکومت کے پاس اب انتخابات کے ذریعے عوامی جواز باقی نہیں رہا ہے اور اب وہاں کی عوام اس حکومت کے خلاف بغاوت کر رہی ہے۔
چانسلر نے امید ظاہر کی کہ اس تنازعے کو پرامن طریقے سے ختم کیے جانے کا امکان ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جرمنی اس صورتحال کے حوالے سے امریکہ اور دیگر یورپی حکومتوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔