National News

آم کی 10 اقسام کو ملی جغرافیائی شناخت

آم کی 10 اقسام کو ملی جغرافیائی شناخت

نئی دہلی:ملک میں آم کی تو سینکڑوں اقسام ہیں ، لیکن ذائقہ دار ، بہترین خوشبو اور حیرت انگیز خصوصیات کی وجہ سے 10 اقسام خصوصی جغرافیائی شناخت(جی آئی) حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں ۔

Panama Property Investment in a Mango Plantation
آم کی 10 اقسام کو جغرافیائی شناخت حاصل ہوئی ان میں لکشمن بھوگ ، کھرساپتی(ہمسگر) ، فاضلی ، دسہری ، اپیمیڈی ، گرکیسر ، مراٹھواڑہ کیسر ، بیگنپلی، الفانسو(مالدہ) اور جردالو شامل ہیں ۔ مغربی بنگال سب سے زیادہ جغرافیائی شناخت حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ اس کے بعد لکشمن بھوگ ، ہمسنگر اور فاضلی کو جغرافیائی شناخت ملی ہے۔ اترپردیش کے مشہور دسہری ، کرناٹک کے اپیمیڈی ، آندھرا پردیش کے بیگنپلی ، مہاراشٹر کے الفانسو اور بہار کے جردالو نے بھی یہ اعزاز حاصل ہے ۔

Daily Current Affairs 2021 Alphonso mango from Maharashtra gets GI Tag |  Daily Current Affairs 2021

بہار کے بھاگلپور علاقے میں وافر مقدار میں پائے جانے والے جردالو آم جلد پک کر تیار ہوجاتا ہے۔ تاہم درمیانے درجے کی بیگنپلی قسم مارچ کے بعد مارکیٹ میں آنا شروع ہوجاتی ہے۔ اتر پردیش کے باغپت علاقے میں وافر مقدار میں پائے جانے والے رٹول گزشتہ 10 برسوں سے جغرافیائی شناخت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ تمل ناڈو کی سالیم قسم بھی یہ وقار کرنے میں مصروف ہے۔ رٹول مینگو پروڈیوسر ایسوسی ایشن گذشتہ 10 برسوں سے جغرافیائی شناخت حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Pin on MANGO



Comments


Scroll to Top