نئی دہلی : بھارتیہ کرکٹ ٹیم کے سابق سلامی بلے باز اور بھارتیہ جنتا پارئی کے نیتا بنے گوتم گمبھیر نے جموں کشمیر کے اودھم سنگھ نگر میں ایک انتخابی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے ریاست کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی پر جم کر نشانہ سادھا ۔
میڈیا سے دوران گفتگو انہو ں نے کہا کہ '' محبوبہ مفتی مجھے بلاک کر سکتی ہیں ،لیکن اس ملک میں چل رہی لہر کو نہیں، اس ملک کی 130 کروڑ عوام کو بلاک نہیں کر سکتی ہیں۔اس ملک میں ایک لہر چل رہی ہے ، جس کے ساتھ وہ نہیں ہیں ۔ 2014 میں وکاس کے نام پر لہر تھی اور 2019 میں وہ ایک سونامی بن چکی ہے ۔
بتادیں کہ حال ہی میں ٹویٹر پر جموں کشمیر کو لیکر ہورہی بیان بازی کے بیچ گوتم گمبھیر اور پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی آپس بھڑ گئے تھے ۔پیرکے روز محبوبہ مفتی کے بیان پر گوتم گمبھیر نے پلٹ وار کر تے ہوئے کہا کہ '' یہ بھارت ہے ،آپ جیسا کوئی دھبہ نہیں ہے، جو مٹ جائے گا ۔ اس سے غصائی محبوبہ مفتی نے گوتم گمبھیر کوبلاک کر دیا تھا۔