اقوام متحدہ میں جب سے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اپنی تقریرکی ہے ، ان کی چاروں طرف تنقید ہو رہی ہے۔ویسے تو ان کی تقریر پر ہندوستان نے اقوام متحدہ میں ہی کرارا جواب دے دیا تھا لیکن اب اقوام متحدہ کے باہر بھی ان مذمت ہو رہی ہے۔ سابق ہندوستانی کرکٹر اور فی الحال مشرقی دہلی کے ممبر پارلیمنٹ گوتم گمبھیر نے بھی عمران خان پر تنقید کی ہے۔انہوں نے تو یہ تک مطالبہ اٹھا دیا ہے کہ کھیل کمیونٹی عمران خان کا بائیکاٹ کر دے۔
گوتم گمبھیر نے عمران خان پر کرارا حملہ بولتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ' کھلاڑیوں کو لوگوں کا رول ماڈل سمجھا جاتا ہے۔ان کے مؤثر رویے کے لئے، ٹیم کی روح کے لئے، ان کے مضبوط کردار کے لئے ۔حال ہی میں ہم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک سابق کھلاڑی کو بولتے ہوئے سنا۔وہ دہشت گردوں کے رول ماڈل کی طرح بول رہے تھے۔ کھیل کمیونٹی کو عمران خان کا بائیکاٹ کر دینا چاہئے۔

یو این جی اے میں عمران نے یہ بولا تھا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے )میں عمران نے کشمیر کو اسلام سے جوڑتے ہوئے کہا تھا کہ وہاں جو ہو رہا ہے، وہ مسلمانوں کو ہتھیار اٹھانے کے لئے اکسانے والا ہے۔ہندوستان کے 18 کروڑ مسلم کشمیر کے چلتے تعصب کی جانب بڑھیں گے۔دنیا کے 1.3 ارب مسلم بھی دیکھ رہے ہیں۔اگر کسی کمیونٹی کے لوگوں کو ایسے یرغمال بنا کر رکھا جائے گا تو باقی لوگوں پر کیا اثر پڑے گا۔وہ ہتھیار اٹھائیں گے اور ایسا اسلام کی وجہ سے نہیں، بلکہ مسلمانوں پر ہورہے ظلم کی وجہ سے ہوگا ۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے وزیر اعظم مودی اور آر ایس ایس پر بھی تلخ تبصرہ کیا تھا۔