احمدآباد : امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی 24 فروری کو شہر کی یاترا سے پہلے سنیچر کوا حمدآباد انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر امریکی ہوائی فوج کا ایک اور کارگو جہاز اترا ۔ذرائع نے بتایا کہ پچھلے کچھ دن میں امریکی ہوائی فورٹی اور مواصلاتی سامان کو لے کر یہاں اتر چکے ہیں ۔ٹرمپ 24فروری کی دوپہر کو احمدآباد پہنچیں گے ۔ انکے ساتھ انکی اہلیہ میلانیا ٹرمپ سمیت ایک اعلی ٰ سطح کا وفد بھی آئے گا ۔ صدر کی بیٹی ایونکا ٹرمپ، داماد جیریڈ کشنر اور امریکہ کے کئی اعلیٰ افسران بھی آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق امریکہ کا مرین ون ہیلی کاپٹر بھی اس کارگو کا حصہ ہے جو کچھ دن پہلے اتر تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ سوموار کو پہلاسی 17 گلوب ماسٹر اترنے کے بعد پچھلے کچھ دن میں اس طرح کے دو اور کارگو جہاز اترے تھے ۔ٹرمپ اور پی ایم مودی کا 24 فروری کو احمدآباد میں روڈ شو کرنے اور شہر کے نئے بنائے گئے موٹیرا سٹیڈم میں حاضر لوگوں کو مشترکہ طور پر خطاب کرنے کا پروگرام ہے ۔
نمستے ٹرمپ نامی اس پروگرام میں ایک لاکھ 10 ہزار سے زیادہ لوگوں کے شامل ہونے کی امید ہے ۔ پروگرام اور روڈ شو کے لئے حفاظتی بندوبست کے تحت دس ہزار سے زیادہ پولیس کرمچاریوں کو تعینات کیا گیا ہے ۔ٹرمپ کی یاترا کے مد نظر انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر افسران نے یہاں ایک مراسلہ جاری کیا ۔ مشاورات میں جہاز سے یاترا کرنے والے لوگوں کو اس دن اڑان کی واپسی کے طے وقت سے تین گھنٹے پہلے آنے کو کہا گیا ہے ۔ ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر منوج گانگل نے کہا کہ 24 فروری کو اڑانوں کا پروگرام جاری رہے گا۔