National News

مُلک کی معیشت ، پی ایم سی بنک اور آرٹیکل 370 جیسے مسائل پرمنموہن سنگھ نے حکومت کو لیا آڑے ہاتھوں،

مُلک کی  معیشت ، پی ایم سی بنک اور آرٹیکل 370  جیسے مسائل  پرمنموہن سنگھ نے حکومت کو لیا آڑے ہاتھوں،

سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے معیشت کو لے کر مودی حکومت پر جم کر نشانہ لگایا۔ممبئی میں انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو جس کے لئے ووٹ ملا اور جس کے لئے وہ بہت بحص کرتی رہی  ہے ، اس میں وہ فیل رہی۔ مہاراشٹر کا مینوفیکچرنگ نمو گزشتہ چار سال سے مسلسل گھٹ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں صنعتوں کی رفتار کافی سست ہو چکی ہے،انہوں نے کہا کہ چین کے مال کی وجہ سے مہاراشٹر میں پروڈکٹ مینوفیکچرنگ پر منفی اثر پڑ رہا ہے اور انڈسٹریل سیکٹر میں کمی آ رہی ہے ،معیشت کے خراب مینجمنٹ کا خمیازہ اٹھانا پڑا ہے۔

PunjabKesari
خود کشی میں نمبر ایک بنا مہاراشٹر
انہوں نے  کہا کہ مہاراشٹر میں کسانوں کی خود کشی کے کافی معاملے سامنے آ رہے ہیں۔ریاست میں روزگارکے  مواقع کی کمی ہے۔نوجوانوں کو کم سیلری کی نوکری کرنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔کبھی مہاراشٹر سرمایہ کاری کے لحاظ سے نمبر ایک ریاست تھا، آج خود کشی میں نمبر ون ہو گیا ہے۔ سابق وزیر اعظم نے  کہا کہ مہاراشٹر کی بی جے پی حکومت لوگوں کے مفاد کی پالیسیاں بنانے میں ناکام رہی ہے۔میں نے اپنے دور میں مہاراشٹر کے کئی رہنماؤں کے ساتھ کام کیا۔تمام مہاراشٹر کا مفاد چاہتے تھے۔کسانوں کے لئے قرض معافی بھی ہم نے کی تھی۔
پی ایم سی کھاتہ داروں کو راحت دینے کے لئے حکومت اقدامات کرے
انہوں نے دھمکی دی پنجاب اینڈ مہاراشٹر کوآپریٹو بنک(پی ایم سی)کے  پریشان 16 لاکھ کھاتہ داروں کو راحت دینے کے لئے حکومت سے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پی ایم سی بنک معاملے میں منموہن سنگھ نے کہا کہ اس بنک کو لے کر جو کچھ بھی ہوا وہ بہت بدقسمتی کی بات ہے، میں  مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ، وزیر اعظم اور وزیر خزانہ سے اس معاملے کو دیکھنے اور متاثر 16  لاکھ کھاتہ داروں لوگوں کی شکایات کو حل کرنے کی اپیل کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میں حکومت ہند، ریزرو بنک اور مہاراشٹر حکومت سے توقع کرتا ہوں کہ وہ ایک ساتھ اس معاملے میں ایک قابل اعتماد اور مؤثر حل تلاش کریں، جہاں 16 لاکھ لوگ  انصاف حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

PunjabKesari
منموہن سنگھ نے کہا کہ ' یہ معاملہ سپریم کورٹ کے پاس ہے، تو میں زیادہ نہیں کہوں گا، لیکن مجھے یقین ہے کہ ریزرو بنک اس کے لئے کوئی حل نکالنے کی کوشش کرے گا اور امید ہے کہ حکومت ایسا کوئی قدم اٹھائے گی، جس سے 16 لاکھ کھاتہ داروں کو راحت مل سکے انہوں نے کہا کہ ایسے کھاتہ دار جن کو گردے ٹرانسپلانٹ جیسے انتہائی ضروری کام کے لئے پیسہ چاہئے، انہیں وزیر اعظم ریلیف فنڈ سے مدد دینی چاہئے۔ 

PunjabKesari
ہم نے غلطی کی تو مودی حکومت اس سے سبق لے
نرملا سیتا رمن کے بیان پر انہوں نے کہا کہ کانگرس میں جو ہوا وہ ہوا، کچھ مجبوریا تھیں، لیکن اس حکومت کو ہماری کمزوریوں سے سیکھ کر معیشت  کے مسائل سے نمٹنا چاہئے، آپ ہر سال یہ کہہ کر نہیں بچتے کہ یہ سب یو پی اے حکومت کی دین ہیں۔آپ کوئی حل نہیں نکال پا رہے۔انہوں نے کہا کہ  آپ کی حکومت گزشتہ 5 سال سے ہے۔لیکن ہوا کیا، نیرومودی بھاگ گیا۔حکومت صرف الزام لگا رہی ہے، مسائل کا کوئی حل نہیں نکال رہی۔

PunjabKesari
ہم نے  آرٹیکل 370 کی منسوخی کے حق میں ووٹ دیا
آرٹیکل 370 پر منموہن سنگھ نے کہا کہ کانگرس پارٹی نے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے بل کے حق میں ووٹ دیا، نہ کہ اس کے خلاف۔ہمارا خیال ہے کہ آرٹیکل 370 ایک عارضی اقدام ہے لیکن اگر کوئی تبدیلی لانا ہے تو یہ جموں کشمیر کے لوگوں کی خیر سگالی کے ساتھ ہونا چاہئے۔لیکن جس طرح اس کا اطلاق کیا گیا تھا، اس کا ہم نے مخالفت کی تھی۔
 



Comments


Scroll to Top