Latest News

پاکستان کی سیاست میں بھونچال : عمران اور بشریٰ بی بی پر گری نئی گاج، عدالت نے سنائی 17-17 سال کی سزا

پاکستان کی سیاست میں بھونچال : عمران اور بشریٰ بی بی پر گری نئی گاج، عدالت نے سنائی 17-17 سال کی سزا

انٹر نیشنل ڈیسک: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو بدعنوانی کے ایک مقدمے میں 17-17 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جیل میں عمران خان کے ساتھ مبینہ غیر انسانی سلوک پر بین الاقوامی سطح پر تنقید ہو رہی ہے۔ پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان عمران خان کو ایک بڑے بدعنوانی کے مقدمے میں عدالت نے17 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ اسی مقدمے میں ان کی اہلیہ بشری بی بی کو بھی سترہ سال قید کی سزا دی گئی ہے۔ یہ جانکاری  خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے مقامی میڈیا کے حوالے سے دی ہے ۔
عمران خان کو پہلی مرتبہ9  مئی 2023  کو بدعنوانی کے الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے بعد اگست 2023  میں انہیں مشہور توشہ خانہ مقدمے میں دوبارہ حراست میں لیا گیا۔ مسلسل قانونی دباؤ میں گھِرے عمران خان پہلے ہی کئی مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔ تازہ سزا ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان کی حکومت پر عمران خان کے ساتھ جیل میں مبینہ بدسلوکی کے سنگین الزامات لگ رہے ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر بھی اس معاملے نے خاصی توجہ حاصل کی ہے۔ حال ہی میں اقوام متحدہ نے بھی عمران خان کو تنہائی کی قید سے باہر نکالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان کی حکومت سے وضاحت طلب کی تھی۔
عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف اور ان کے حامیوں کا الزام ہے کہ یہ کارروائی سیاسی انتقام کے تحت کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب پاکستانی حکومت کا کہنا ہے کہ قانون اپنا کام کر رہا ہے اور عدالتی فیصلوں میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں ہے۔ اس فیصلے کے بعد پاکستان کی سیاست میں ایک بار پھر شدید ہلچل پیدا ہونے کے امکانات ہیں، جبکہ بین الاقوامی برادری کی نظریں بھی اس پورے معاملے پر جمی ہوئی ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top