Latest News

پاکستان کے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بگڑ ی طبیعت، جیل سے ہسپتال منتقل

پاکستان کے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بگڑ ی طبیعت، جیل سے ہسپتال منتقل

 

انٹرنیشنل ڈیسک: پاکستان کے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سینے میں درد کی شکایت کے بعد ہفتے کے روز لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے ہسپتال لے جایا گیا۔ جیل میں بند سابق وزیر اعظم عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے نائب صدر قریشی کو "سینے میں درد" کی شکایت کے بعد پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی)لے جایا گیا۔
قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی نے 'X' پر لکھا کہ میرے بہادر بابا کو پی آئی سی میں زیر نگرانی رکھا گیا ہے، میں ان کے لیے تشویش ظاہر کرنے پر سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، برائے مہربانی ان کے لیے اور ان تمام لوگوں کے لیے دعا کریں جو ناحق قید میںہیں۔
قریشی کے وکیل رانا مدثر نے بتایا کہ سابق وزیر خارجہ نے ہفتے کی صبح سینے میں درد کی شکایت کی اور طبیعت بگڑنے پر انہیں پی آئی سی میں داخل کرایا گیا۔ عمران خان کی طرح قریشی بھی 9 مئی 2023 کے فسادات سے متعلق کئی مقدمات میں اگست 2023 سے جیل میں ہیں۔



Comments


Scroll to Top