National News

کینیڈا سے افسوسناک خبر: سابقہ لبرل کابینہ کی وزیر کرسٹی ڈنکن کا انتقال

کینیڈا سے افسوسناک خبر: سابقہ لبرل کابینہ کی وزیر کرسٹی ڈنکن کا انتقال

وینکوور:کینیڈا کی سابقہ لبرل کابینہ کی وزیر کرسٹی ڈنکن کا 59 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق وہ پچھلے کچھ عرصے سے کینسر کی شکار تھیں۔کرسٹی ڈنکن نے کینیڈا کی پارلیمنٹ میں طویل عرصے تک سرگرم کردار ادا کیا۔وہِ سائنس اور کھیلوں کی وزیر رہ چکی ہیں۔
قابلِ ذکر ہے کہ 31 اکتوبر 1966 کو پیدا ہونے والی ڈنکن ٹورنٹو کے ایٹوبیکوک نارتھ حلقے سے پانچ بار رکنِ پارلیمنٹ منتخب ہوئی تھیں۔انہیں سائنسی تحقیق، عوامی صحت اور سماجی شمولیت کے مسائل پر مضبوط آواز کے طور پر جانا جاتا تھا۔ان کے انتقال پر سیاسی، سماجی اور علمی حلقوں کی طرف سے گہرا دکھ ظاہر کیا جا رہا ہے اور ان کی عوامی خدمت کو یاد کیا جا رہا ہے۔


 



Comments


Scroll to Top