Latest News

امریکہ - ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے مدنظر حکومت ہند نے جاری کی یہ ایڈوائزری

امریکہ - ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے مدنظر حکومت ہند نے جاری کی یہ ایڈوائزری

نیشنل ڈیسک: امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  کے درمیان ہندوستانی  وزارت خارجہ نے اپنے ہوائی جہاز کمپنیوں کے لئے ایڈوائزری جاری کی ہے۔ہندوستانی وزارت خارجہ نے طیارے کمپنیوں کو ایران اور عراق ایئرسپیس استعمال کرنے سے منع کیا ہے۔وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ایران اور عراق کی جانب جانے سے بچیں۔وہیں بھارتی شہریوں کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایران اور عراق نہ جائیں۔
اسی طرح  عراق میں موجود ہندوستانی شہریوں کو بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔بتا دیں کہ بدھ کو ایران نے عراق میں واقع امریکی ٹھکانوں   پرمیزائلوں سے حملہ کیا، جس میں80  امریکی  فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس حملہ کوا یران کے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کی انتقامی کارروائی مانا جا رہا ہے ۔موجودہ حالات میں بڑھتی کشیدگی کے مدنظر ہندوستانی وزارت خارجہ نے یہ ایڈوائزری جاری  کی ہے ۔
 



Comments


Scroll to Top