Latest News

ڈریم لائنر سے خوف کی اڑان! 2 دن میں تین بڑے واقعات سکیورٹی کے لئے الارم

ڈریم لائنر سے خوف کی اڑان! 2 دن میں تین بڑے واقعات سکیورٹی کے لئے الارم

انٹرنیشنل ڈیسک: گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بین الاقوامی اور اندرون ملک پروازوں سے متعلق کئی چونکا دینے والے واقعات سامنے آئے ہیں۔ ہانگ کانگ سے دہلی جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز AI315 تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیر کو واپس لوٹ آئی ۔ یہ پرواز بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر طیارے کے ذریعے چلائی جارہی تھی ۔ اس سے قبل اتوار کو مزید دو ڈریم لائنر طیارے، لندن سے چنئی اور فرینکفرٹ سے حیدرآباد، تکنیکی خرابی یا بم کی دھمکی کی وجہ سے  بیچ راستے سے لوٹنے پر مجبور ہوئیں ۔
پرواز BA35
برٹش ایئرویز کی چنئی جانے والی پرواز BA35،  جس میں ایک ڈریم لائنر 787-8 لگا تھا ،کو فلیپ فیل ہونے کی وجہ سے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر واپس آنا پڑا۔ لائیو ٹریکر Flightradar24 کے مطابق پرواز دو گھنٹے تک ہوا میں رہی۔

PunjabKesari
ایئر لینڈنگ کے دوران چنگاری اور دھواں
اتوار کو لکھنؤ کے چودھری چرن سنگھ ہوائی اڈے پر سعودی عرب ایئر لائن کی پرواز SV-3112 کی لینڈنگ کے دوران پہیوں سے چنگاری اور دھواں نکلنا شروع ہو گیا۔ پائلٹ نے عازمین حج سے بھری اس پرواز کو فوری طور پر روک دیا اور ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔
بم کی دھمکیاں
فرینکفرٹ سے حیدرآباد آنے والی لفتھانسا ایئر لائن کی پرواز LH752 کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے کے بعد واپس کر دیا گیا۔ ایس او پی کے مطابق ہوائی اڈے پر سیکورٹی چیک کی گئی اور حیدرآباد انتظامیہ نے طیارے کو واپس کرنے کا مشورہ دیا۔

PunjabKesari
12 جون: بوئنگ ڈریم لائنر حادثہ
احمد آباد میں 12 جون کو اے آئی ڈریم لائنر حادثے میں 241 افراد کی جانیں گئیں۔ طیارہ صرف چند لمحوں کے لیے ہوا میں رہا۔ یہ اب تک کا سب سے ہولناک حادثہ تصور کیا جا رہا ہے۔
ایئر انڈیا ایکسپریس میں AC کے بغیر 5 گھنٹے
14 جون کو دبئی سے جے پور جانے والی پرواز IX-196 کے مسافروں کو پانچ گھنٹے تک بغیر ایئر کنڈیشنر اور پانی کے بٹھایا گیا ۔ مسافروں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں وہ گرمی اور خراب حالات سے پریشان نظر آ رہے ہیں۔ 

PunjabKesari
ڈریم لائنر طیارے کی حفاظت پر بڑے سوالات
لینڈنگ میں مسلسل تکنیکی خرابیوں، دھمکیوں اور مسائل کے درمیان شہری ہوا بازی کی وزارت اور ایئر لائنز کی ذمہ داریوں پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ مسافروں کی حفاظت کے لیے اب ضروری ہوگیا ہے کہ ڈریم لائنر جیسے طیاروں کی سکیورٹی کا خصوصی جائزہ لیا جائے۔ یہ واقعات صرف تکنیکی نہیں بلکہ انتباہات ہیں۔ ہندوستان  کو اپنی پروازوں کے سکیورٹی نظام کو نئے سرے سے مضبوط کرنا ہو گا۔



Comments


Scroll to Top