National News

مصر میں 5 ٹک ٹاک سٹارز کو ہوئی 2-2 سال کی جیل، کم کپڑے پہننے کا لگا الزام

مصر میں 5 ٹک ٹاک سٹارز کو ہوئی 2-2 سال کی جیل، کم کپڑے پہننے کا لگا الزام

قاہرہ: سوشل میڈیا پر نازیبا ویڈیوز پوسٹ کرنے کے جرم میں مصر میں 5 نوجوان خواتین کو دو۔ دو سال قید اور 3 لاکھ مصری پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنا ئی گئی ہے۔ مصری عدالت نے خواتین کو سوشل میڈیا پر مصری معاشرے کی اقدار اور روایات پامال کرنے اور نازیبا ویڈیوز سے عوامی جذبات مجروح کرنے کے جرم میں سزا سنائی۔ پانچوں خواتین سوشل میڈیا ایپس ٹک ٹاک اورانسٹاگرام پر اپنی ویڈیوز پوسٹ کرتی تھیں۔ مصر میں یہ پہلا موقع ہے جب سوشل میڈیا پوسٹس پر پہلی بار خواتین کو سزا سنائی گئی ہے۔


ڈیلی میل کی خبر کے مطابق، ٹک ٹاک سٹار حنین حسام، مواد۔ الادھم سمیت تین دیگر لڑکیوں کو دو۔ دو سال جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔ ان لوگوں نے ساتھ مل کر ایک ویڈیو بنایا تھا جس پر کئی لوگوں نے پولیس سے شکایت کی تھی۔ عدالت نے کہا کہ ان لڑکیوں نے سماج کے اقدار کی خلاف ورزی کی ہے جس کے تحت انہیں سزا دی جانی ضروری ہے۔ اس سزا کے ذریعہ ایسے دوسرے لوگوں کو وارننگ بھی دی جا رہی ہے۔

PunjabKesari
یونیورسیٹی میں پڑھتی ہیں لڑکیاں
حنین حسام قاہرہ یونیورسیٹی کی ایک طالبہ ہیں اور انہیں اپریل میں ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔ انہیں ایک ایسے ویڈیو کے لئے گرفتار کیا گیا جس میں وہ باقی لڑکیوں کو ٹک ٹاک کے ذریعہ پیسے کمانے کی ترغیب دے رہی تھیں۔ اس ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ وہ اٹھارہ سال سے زیادہ عمر کی لڑکیوں کو ڈھائی ہزار سے تین ہزار ڈالر فی ماہ کمائی کا راستہ بتا رہی ہیں۔ مصر کے کئی جمہوریت حامی لوگوں نے ان لڑکیوں کی حمایت میں آواز بھی اٹھائی ہے لیکن فی الحال کورٹ کے فیصلے پر کوئی اثر پڑتا نظر نہیں آ رہا ہے۔
حنین نے بتایا کہ وہ صرف لڑکیوں کو ٹک ٹاک کے ذریعہ پیسے کمانے کے بارے میں بیدار کر رہی تھیں جبکہ پولیس نے عدالت میں ان پر  ڈیجیٹل سیکس ورکر بنانے کے لئے لڑکیوں کو بہکانے کا الزام لگایا ہے۔



Comments


Scroll to Top