Latest News

کورونا وائرس کے خوف کی انتہا:وارنسی میں بھگوان کو بھی پہنا دیا ماسک، لوگوں سے نہ چھونے کی اپیل

کورونا وائرس کے خوف کی انتہا:وارنسی میں بھگوان کو بھی پہنا دیا ماسک، لوگوں سے نہ چھونے کی اپیل

وارانسی: چین سے شروع ہوا کورونا وائرس کا انفیکشن بہت سے ممالک میں پھیل چکا ہے۔ بھارت بھی اس سے اچھوتا نہیں ہے۔ اسے لے کر پورے ملک سمیت اترپردیش کے بڑے اضلاع میں انتظامیہ کی جانب سے الٹ جاری کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں اس وائرس کی دہشت سے  بھگوان ا بھی اچھوتے نظر نہیں آ رہے ہیں۔بھگوان  میں بھی انفیکشن نہ پھیل جائے اس کے لئے  عقیدتمندوں نے انہیں بھی ماسک پہنا دیا ہے۔ ساتھ ہی اپیل کی گئی ہے کہ وہ بتوں کو نہ  چھو  ئیں۔

PunjabKesari
 شیو لنگ کو پہنایا گیا  ماسک 
خبر وارانسی کے پرہلاد گھاٹ پر بنے پرہلادیشور مندر  کی ہے۔ یہاں سماجی کارکن رویندر ترویدی نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ شولنگ کو ماسک پہنا دیا   ہے۔ساتھ ہی مندر کے باہر بھی پوسٹر لگا کر لوگوں کو آگاہ کیا گیا ہے۔اس میں لکھا ہے کہ مندر میں آنے والے  بھگتوں سے اپیل ہے کہ وہ بتوں کو نہ چھوئیں اور فی الحال دور سے ہی پوجا کریں

PunjabKesari
لوگوں کو بیدار کرنے کے لئے  بھگوان کو بھی پہنایا ماسک 
رویندر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کا اثر اب دنیا میں بڑھ رہا ہے، یہ وائرس چھونے سے پھیلتا ہے۔ لہٰذا لوگوں کو بیدار کرنے کے لئے  بھگوان  کو بھی ماسک پہنایا گیا ہے، تاکہ لوگ بھی اس وائرس کو لے کر آگاہ رہیں، لوگ ہاتھ ملانے سے بچیں اور افواہ نہ پھیلائیں۔

PunjabKesari
مورتیوں کو  نہ چھوئیں 
 رویندر ترویدی نے بتایا کہ ہم لوگوں نے مندر کی مورتیوں اور خاص شو لنگ کو ماسک پہنایا ہے۔ ساتھ ہی لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ بتوں کو نہ چھوئیں ، اس سے بھی وائرس زیادہ لوگوں تک پہنچ سکتا ہے ۔ پجاری  منا تیواری نے بتایا کہ جس طرح جاڑے میں بھگوان  کو کمبل، گرمی میں پنکھا اے سی کا استعمال کرتے ہیں،ٹھیک اسی طرح بیداری کے لئے بھگوان کو بھی ماسک پہنایا گیا ہے۔ کاشی  بھگوان بھولے کی نگری ہے یہاں سے پیغام دور دور تک جاتا ہے۔



Comments


Scroll to Top