Latest News

ایف ڈی اے کا بڑا فیصلہ : امریکہ میں بچوں کے لئے  فلورائیڈ سپلیمنٹ پر لگائی پابندی

ایف ڈی اے کا بڑا فیصلہ : امریکہ میں بچوں کے لئے  فلورائیڈ سپلیمنٹ پر لگائی پابندی

واشنگٹن: امریکہ کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے)نے بچوں کے دانت مضبوط بنانے کے لیے استعمال کیے جانے والے فلورائیڈ سپلیمنٹ کے استعمال کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ امریکہ کے وزیر صحت رابرٹ ایف - کینیڈی جونیئر اور ان کے ساتھیوں کی طرف سے دندان سازی (دانت بنانے) میں بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والے اس کیمیکل کے خلاف اٹھایا گیا ایک اور قدم ہے۔ ایف ڈی اے نے جمعہ کو کہا کہ اب تین سال سے کم عمر کے بچوں اور ان بچوں کو جن کے دانتوں میں سڑن(کیویٹی)کا سنگین خطرہ نہیں ہے، اس کے استعمال کی سفارش نہیں کی جائے گی۔
پہلے یہ مصنوعات چھ ماہ یا اس سے زیادہ عمر کے بچوں کو دی جا سکتی تھیں۔ اس سے پہلے مئی میں ایف ڈی اے نے سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے اشارہ دیا تھا کہ ان مصنوعات کو بازار سے ہٹایا جا سکتا ہے۔ ایجنسی نے چار کمپنیوں کو انتباہی خطوط بھیجے ہیں جن میں انہیں ایک حد کے اندر مصنوعات کی مارکیٹنگ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ جن بچوں کے دانتوں میں سڑن کا زیادہ خطرہ رہتا ہے، ان بچوں اور ان نو عمر افراد کو کبھی کبھار فلورائیڈ کی گولیاں لینے کا مشورہ دیا جاتا ہے، خاص طور پر جب ان کے علاقے میں پینے کے پانی میں فلورائیڈ کی مقدار کم ہو۔ ایف ڈی اے نے جمعہ کو ایک نئی سائنسی رپورٹ جاری کی، جس میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ فلورائیڈ سپلیمنٹ سے بچوں کے دانتوں کو محدود فائدہ ہوتا ہے اور یہ آنتوں کے مسائل، وزن میں اضافے اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیتوں سے جڑی نئی صحت کی تشویشات کا سبب بن سکتے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top