Latest News

نہیں گرے گی فتح پور کی نوری مسجد ! الٰہ ہائی کورٹ نے انہدامی کارروائی پر لگائی روک

نہیں گرے گی فتح پور کی نوری مسجد ! الٰہ ہائی کورٹ نے انہدامی کارروائی پر لگائی روک

پریاگ راج: الٰہ آباد ہائی کورٹ نے اتر پردیش حکومت کو فتح پور میں واقع نوری جامع مسجد پر آگے کسی طرح کی انہدامی کی کارروائی کرنے سے روک دیا ہے۔ جسٹس اتل شری دھرن اور جسٹس ارون کمار کی بنچ نے نوری جامع مسجد کی مینجمنٹ کمیٹی کی ایک رِٹ درخواست پر سماعت کرتے ہوئے یہ حکم دیا۔ درخواست گزار نے یہ کہتے ہوئے عدالت کا رخ کیا تھا کہ حکام کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے بعد مسجد کے ڈھانچے کا ایک حصہ پہلے ہی گرا دیا گیا ہے۔
سماعت کے دوران، ریاستی حکومت کے وکیل نے کہا کہ مسجد سے متصل راستے کو چوڑا کرنے کے مقصد سے  انہدامی کارروائی کیا گیا ہے اور یہ کام "پہلے ہی مکمل ہو چکا" ہے۔ تاہم، درخواست گزار کے وکیل نے اس بیان کی حقائق پر مبنی درستگی سے انکار کیا اور کہا کہ یہ کام ابھی زیر التوا ہے اور اگر سماعت کی اگلی تاریخ تک اسے محفوظ نہ کیا گیا تو اسے مزید گرا دیا جائے گا۔ عدالت نے سماعت کی اگلی تاریخ 17 نومبر مقرر کی۔
 



Comments


Scroll to Top