Latest News

جالندھر میں دیوالی کے پٹاخوں کے بیچ ہوا دھماکہ ، 1 کلو میٹر تک دیواریں گریں ، گاڑیوں کے ٹوٹے شیشے

جالندھر میں دیوالی کے پٹاخوں کے بیچ ہوا دھماکہ ، 1 کلو میٹر تک دیواریں گریں ، گاڑیوں کے ٹوٹے شیشے

جالندھر : شہر میں سکیورٹی انتظامات کے درمیان جب سارا شہر دیوالی کے جشن میں ڈوبا ہوا تھا اسی درمیان بابا موہن داس نگر نزدیکی سلیم پور میں ایک خالی پلاٹ میں بہت بڑا دھماکہ ہوا اور دیوالی کی خوشیوں کی رفتار دھیمی پڑ گئی ۔ دھماکے سے آس پاس کے گھروں اور گاڑیوں  کے شیشے ٹوٹ گئے ۔ اس دھماکے سے تقریباً 1 کلو میٹر  تک کا علاقہ کانپ گیا تھا ۔

PunjabKesari
لوگ اسے زلزلہ سمجھ رہے تھے لیکن خالی پلاٹوں کی دیواریں گر گئے ۔ سکیورٹی ایجنسیوں کے الرٹ کے باوجود یہ واردات پولیس کی پالیسی پر سوالیہ نشان لگا رہی ہے ۔ موقع پر پہنچی پولیس چھان بین میں جٹ گئی ہے ۔

 



Comments


Scroll to Top