National News

کرینہ کپور خان پونے پولیس کی کووڈ 19 بیداری مہم سے متاثر ہوئیں

کرینہ کپور خان پونے پولیس کی کووڈ 19 بیداری مہم سے متاثر ہوئیں

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور پونے پولیس کی جانب سے شروع کی گئی کووڈ- 19 بیداری مہم سے بہت متاثر ہوئی ہیں۔ملک بھر میں کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں ۔بالی ووڈ کے کئی اداکار سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے کورونا پروٹوکول پر عمل درآمد کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔کرینہ کپور خان نے پونے پولیس کی جانب سے شروع کی گئی کووڈ 19 بیداری مہم سے متاثر ہو کر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ۔اس ویڈیو میں پونے پولیس کا ایک افسر راج کپور کا مشہورنغمہ گا کر لوگوں سے ماسک پہننے کی اپیل کر رہا ہے ۔
کرینہ نے اس ویڈیو کو اپنے آفیشل انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس افسر راج کپور کی فلم میرا نام جوکر کا مشہورنغمہ اے بھائی زرا دیکھ کے چلو کے بول بدل کراے بھائی زرا ماسک پہن کر چلو گاتا دیکھ رہا ہے اورلوگوں سے کورونا گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کرنے کی تلقین کر رہا ہے ۔اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کرینہ نے پونے پولیس کی تعریف کرتے ہوئے لکھا، شاندار ویڈیو ۔



Comments


Scroll to Top