National News

ایلون مسک کی '' اسپیس ایکس'' سائٹ بنی امریکہ کا نیا شہر، رکھا یہ نام

ایلون مسک کی '' اسپیس ایکس'' سائٹ بنی امریکہ کا نیا شہر، رکھا یہ نام

واشنگٹن: امریکہ  کے شہر ٹیکساس میں  اس جگہ کو ایک  شہر قرار دیا گیا ، جہاں صنعت کار ایلون مسک کی راکٹ کمپنی 'اسپیس ایکس' واقع ہے  اوراسے 'اسٹار بیس' کا نام دیا گیا ہے۔ 'اسٹاربیس' کو باضابطہ طور پر شہر قرار دینے کے لیے رہائشیوں کے ایک چھوٹے سے گروپ کے درمیان ووٹنگ ہوئی، اور اس تجویز کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ یہاں رہنے والے زیادہ تر لوگ مسک کی کمپنی کے ملازم ہیں۔
کیمرون کاؤنٹی الیکشنز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے آن لائن جاری کیے گئے نتائج کے مطابق تجویز کے حق میں 212 ووٹ ڈالے گئے جبکہ اس کے خلاف چھ ووٹ ڈالے گئے۔ مسک نے اپنے سوشل پلیٹ فارم 'X' پر ایک پوسٹ میں اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ"اب حقیقی معنوں میں ایک شہر بن گیا ہے۔" Starbase 'SpaceX' راکٹ پروگرام کی لانچ سائٹ ہے۔ امریکی محکمہ دفاع اور نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (NASA) نے اس پروگرام کے لیے SpaceX کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
اس پروگرام کے تحت خلابازوں کو چاند اور بعد میں مریخ پر بھیجنے کا ہدف  ہے۔ مسک نے سب سے پہلے 2021 میں 'اسٹاربیس' کا آئیڈیا پیش کیا تھا اور خیال کیا جا رہا تھا کہ نئے شہر کو منظوری ملنا تقریبا یقینی ہے۔ مانا جارہا ہے  کہ علاقے کے 283 اہل ووٹروں میں سے زیادہ تر 'اسٹار بیس' کے ملازم ہیں۔ میکسیکو کی سرحد کے قریب جنوبی ٹیکساس میں واقع یہ شہر صرف 3.9 مربع کلومیٹر پر محیط ہے۔
 



Comments


Scroll to Top