Latest News

شمالی  ہندوستان کی کئی ریاستوں میں لگے زلزلے کے تیز جھٹکے، پی اوکے بھاری تباہی

شمالی  ہندوستان کی کئی ریاستوں میں لگے زلزلے کے تیز جھٹکے، پی اوکے بھاری تباہی

دہلی  ، این سی آر  ، ہریانہ ، پنجاب ،کشمیر، ہماچل پردیش سمیت پورے شمالی ہندوستان میں منگل کے روز زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے ۔محکمہ موسمیات  کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت6.3 ریکارڈ کی گئی ہے ۔

PunjabKesari

زلزلہ کا مرکز ہندوستان -پاکستان (جموں و کشمیر) سرحد پر 32.9 ڈگری شمالی طول البلد اور 73.7 ڈگری مشرقی طول البلد پر زمین کی سطح سے 40 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا-
رپورٹوں کے مطابق، زلزلے کا مرکز پاکستان کے شہر راولپنڈی سے 70 کلومیٹر دور بتایا جا رہا ہے۔وہیں زلزلے نے  جموں کشمیر سرحد سے متصل اپنے مرکز پاک مقبوضہ کشمیر کے میر پور میں بھاری تباہی مچائی ہے ۔ 

PunjabKesari
 اطلاعات کے مطابق  آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں زلزلے کی وجہ سے سڑکوں میں بڑی بڑی دراڑیں آگئی ہیں اور متعدد گاڑیاں بھی الٹ گئیں۔میرپورمیں عمارت مندم ہونے سے4لوگوں کی موت ہوگئی اور تقریباً 76افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔زلزلے کے جھٹکے ا سلام آباد، راولپنڈی ، جھیلم ، چار سدا ، سوات ، خیبر ، ایٹہ آباد ، باجور، نو شیرہ، اور کوہتان میں محسوس کئے گئے ۔

PunjabKesari

زلزلے کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہوگئے اور اپنے اپنے گھروں سے باہر نکل گئے ۔پی او کے کی انتظامیہ کے مطابق حالات پر جلد ہی قابو پالیا جائے گا ۔
 



Comments


Scroll to Top