نئی دہلی : دہلی میں بڑھتی آلودگی کی سطح کو دیکھتے ہوئے تمام سکول 5 نومبر تک بند کردئیے گئے ہیں ۔ دہلی میں وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ٹویٹ کر یہ جانکاری دی ۔ کیجریوال نے ٹویٹ کیا کہ دہلی میں پرالی کے بڑھتے دھوئیں کے چلتے آلودگی کی سطح بہت زیادہ بڑھ گئی ہے اس لئے سرکار نے فیصلہ لیا کہ دہلی کے تمام سکول 5 نومبر تک بند رہیں گے ۔

بچوں کے والدین نے بڑھتی آلودگی کو دیکھتے ہوئے کیجریوال کو ٹویٹ کر سکولوں میں چھٹیاں اعلان کرنے کو کہا تھا ۔ وہیں اس سے پہلے سپریم کورٹ کے ذریعے قائم بنچ نے آج دہلی ، این سی آر میں صحتی ایمر جنسی کا اعلان کرتے ہوئے پانچ نومبر تک تمام تعمیری کاموں پر پابندی لگا دی ہے ۔
وہیں ای پی سی اے کے صدر بھولے لال نے اترپردیش ، ہریانہ اور دہلی کے وزیر چیف سیکرٹریوں کو خط لکھ میں کہا کہ جمعرات رات دہلی - این سی آر میں ایئر کوالٹی بہت خراب ہو گئی ہے اور وہ اب بیحد 'گمبھیر' سطح پر پہنچ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسے ایک صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال کی طرح لے رہے ہیں کیونکہ فضائی آلودگی کا صحت پر خطرناک اثر پڑتا ہے ۔ خاص کر بچوں کی صحت پر ہے ۔

وہیں کیجریوال نے بھی پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کے بچوں کو بانٹنے کیلئے 50 لاکھ ' این 95' ماسک خریدے ہیں ۔ دہلی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب اور ہریانہ میں جل رہی پرالی کی وجہ سے دہلی میں آلودگی بڑھ رہی ہے ۔