Latest News

کورونا بحران کے پیش نظر دہلی میٹرو کا اعلان ، صرف 2گھنٹے تک سفر کر سکیں گے مسافر

کورونا بحران کے پیش نظر دہلی میٹرو کا اعلان ، صرف 2گھنٹے تک سفر کر سکیں گے مسافر

بزنس ڈیسک:کورونا وائرس نے پوری دنیا میںتانڈو مچا دیاہے۔ ہندوستان میں کورونا وائرس کے345معاملے سامنے آچکے ہیں، جن میں سے 5افراد کی موت ہو گئی ہے۔ اس مہلک وائرس کو پھیلنے سے روکنے کی پوری کوشش کی جارہی ہے۔ پی ایم مودی نے اتوار یعنی 22مارچ کو صبح 7بجے سے9بجے تک عوامی کرفیو کا اعلان کیاہے۔ اس دوران میٹرو اور ٹرینوں کو بھی  بند کرنے کا فیصلہ لیاگیاہے۔ اس کے بعد سوموار سے پھر میٹرو اور ٹرینیں چلیں گی ۔ سوموار کو میٹرو کو الگ طریقے سے چلایا جائے گا  تاکہ کورونا وائرس کو روکنے کے لئے سوشل ڈسٹینس بنائے رکھا جائے۔
ڈی ایم آر سی کے مطابق سوموار کو سبھی لائنوں میں میٹرو صبح 6بجے سے 8بجے تک 20منٹ کے وقفے  سے چلے گی۔ اس دوران صرف ہاسپٹیل ،فائر بریگیڈ ،الیکٹریسٹی اور پولیس جیسی ضروری سہولات سے جڑے افراد کو ہی میٹرو میںسفر کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ان افراد کو آئی ڈی کارڈ دکھانے پر ہی میٹرو سٹیشن میں داخلہ ملے گا۔
کب میٹرو میں عام عوام کر پائیں گے سفر
اس کے بعد سوموار کی طرح صبح 8 بجے سے 10بجے تک عام عوام میٹرو میں سفر کر پائیں گے۔ اس دوران میٹرو میں داخلے کرنے کے لئے آئی ڈی کارڈ دکھانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔اس کے بعد یعنی صبح 10بجے سے لے کر شام چار بجے تک کوئی میٹرو سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔ حالانکہ جو لوگ صبح 10بجے تک میٹرو میںداحلہ کر جائیں گے، وہ اپنے مقام منزل تک پہنچ سکیں گے۔
اس کے بعد یعنی شام چا ر بجے میٹرو پھر سے چلے گی اور رات آٹھ بجے تک چلے گی ۔ اس دوران بھی عام عوام میٹرو میںسفر کر پائیں گے۔ اس کے بعد یعنی رات آٹھ بجے کے بعد  کوئی میٹرو سہولت کسی بھی لائن پر دستیاب نہیں رہے گی ۔ حالانکہ جو لوگ 8بجے میٹرو میں سوار ہو جائیں گے ، وہ اپنی منزل تک میٹرو کے ذریعے پہنچا دیئے جائیں گے ۔ اس طرح رات آٹھ بجے کے بعد میٹرو میں کسی کی اینٹری نہیں ہوگی۔
سوموار کو میٹرو سٹیشنوں  کی پارکنگ بھی رہے گی بند
سوموار کو سبھی میٹرو سٹیشنوں کی پارکنگ بھی بند رہے گی ۔ ڈی ایم آر سی  کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر  انوج دیا ل نے بتا یاکہ کورونا کے چلتے میٹرو نے بھیڑ بھاڑ کم کرنے اور سوشل ڈسٹینس بنائے  رکھے کے لئے فیصلہ لیا ہے۔ صبح 6بجے سے 8بجے تک یعنی دو گھنٹے صرف ان افراد کو سلامتی حفاظت کیساتھ منزل پہنچانے کے لئے  انتظام کیا گیا ہے۔ جو ضروری سہولت میںلگے ہوئے ہیں ۔ اس کے بعد 8بجے سے 10بجے تک ان افراد کو سفر کرنے کی اجازت دی گئی ، جن کا سفر کرنا بیحد  ضروری ہے۔
آپ عوام کی جانکاری کے لئے بتا دیںکہ آج 933ٹرینیں کینسل کی گئی ہیں اور اس میں 795ریل گاڑیاں پوری طرح رد ہیں، جبکہ 138ٹرینیں جزوی طور پر بند ہیں۔ 
 



Comments


Scroll to Top