Latest News

ڈوبھال نے اپنے روسی ہم منصب سے کی ملاقات،اہم مدعوں پر کیا تبادلہ خیال

ڈوبھال نے اپنے روسی ہم منصب سے کی ملاقات،اہم مدعوں پر کیا تبادلہ خیال

ماسکو: قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے بدھ کو روس کے قومی سلامتی کے مشیر نکولائی پیٹروشیف سے اس ماہ دوسری بار ملاقات کی تاکہ دو طرفہ تعاون میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ ماسکو میں ہندوستانی سفارت خانے نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ڈوبھال نے سینٹ پیٹرزبرگ میں سیکورٹی معاملات کے لیے ذمہ دار اعلی عہدیداروں کی 12ویں بین الاقوامی میٹنگ کے موقع پر پیٹروشیف کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی۔ 
پوسٹ میں کہا گیا کہ  دونوں فریقوں نے دو طرفہ تعاون میں پیش رفت کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ڈووبھال نے 22 مارچ کو ماسکو کے کروکس سٹی ہال پر ہونے والے وحشیانہ دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی تھی اور اس خطرے سے نمٹنے میں دوہرے معیار سے گریز کرنے پر زور دیا تھا۔ اس ماہ کے شروع میں، ڈوول نے آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے رکن ممالک کی سلامتی کونسلوں کے سیکرٹریوں کے 19ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر پیٹروشیف سے ملاقات کی تھی۔
 



Comments


Scroll to Top