National News

ٹرمپ نے جنگ بندی معاہدے کے موثر ہونے کو لے کر خدشہ ظاہر کیا

ٹرمپ نے جنگ بندی معاہدے کے موثر ہونے کو لے کر خدشہ ظاہر کیا

انٹرنیشنل ڈیسک: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے موثر ہونے کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ٹرمپ نے جمعرات کی شام اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا،ایران بہت خراب کام کر رہا ہے۔ ایران تیل کو آبنائے ہرمز سے گزرنے دینے کے حوالے سے بہت خراب کام کر رہا ہے۔ کچھ لوگ اسے شرمناک کہیں گے۔ انہوں نے کہا، ہمارے درمیان ایسا کوئی معاہدہ نہیں ہے۔
اس پوسٹ سے پہلے ٹرمپ نے ایک اور پوسٹ میں کہا تھاایسی خبریں ہیں کہ ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ٹینکروں سے فیس وصول کر رہا ہے، انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے اور اگر وہ ایسا کر رہے ہیں تو انہیں ابھی اسے بند کر دینا چاہیے۔' امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ اور دفتر وائٹ ہاوس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت آبنائے ہرمزکو دوبارہ کھولنے کی حمایت کی ہے، لیکن اس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ ایران کی فوج کی مخالفت کرتے ہیں جو آبی راستے پر اپنا کنٹرول برقرار رکھے ہوئے ہے۔ وائٹ ہاوس نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر ایران کی جانب سے فیس لگا کر آمدنی بڑھانے کی کوشش کی بھی ٹرمپ مخالفت کرتے ہیں۔


 



Comments


Scroll to Top