واشنگٹن : اسلامک سٹیٹ کا سرغنہ ابو بکر البغدادی سنیچر کو شمال مغربی سیریا میں امریکہ کی خاص فورسز کے حملے میں مارا گیا ۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اتوار کو یہ اعلان کیا ۔
ٹرمپ نے کہا کہ ،' ظالمانہ تنظیم آئی ایس آئی ایس کا سرغنہ اور دنای کا نمبر ایک دہشت گرد بغدادی ' ایک کتے اور بزدل کی طرح' مارا گیا ۔ انہوں نے وہائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران بغدادی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے کے 9 سوان دستے نے ایک طرف سے بند سرنگ میں آئی ایس سرغنہ کا پیچھا کیا اور جب اس کے پاس بچنے کا کوئی راستہ نہیں بچا تو اس نے فدائین جیکیٹ میں دھماکہ کر کے خود کو اور تین دیگر کو اڑا لیا ۔ وہ اپنی زندگی کے آخری لمحات میں رویا ، چینخا اور چلایا ۔
موت کے ڈر سے بند سرنگ کی طرف بھاگا
ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کی خاص فورسز نے رات کے وقت ہمت اور خطرے سے بھری مہم کو بیحد شاندار ڈھنگ سے انجام دیا ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے دنیا کے نمبر ایک دہشت گرد کو مار گرایا ۔ ابو بکر البغدادی مر چکا ہے ۔ امریکی صدر نے کہا کہ وہ آئی ایس آئی ایس کا بانی اور لیڈر تھا جو دنیا کا سب سے ظالم تنظیم ہے ۔ امریکہ کئی سالوں سے بغدادی کی تلاش کررہا تھا ۔ بغدادی کو پکڑنا یا مارنا میرے انتظامیہ کی قومی سکیورٹی کی پہل رہی ۔
ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایک طرف سے بند سرنگ میں بھاگتے ہوئے گیا ۔ اس دوران وہ پورے وقت روتا اور چلاتا رہا ۔ جس نے دوسروں کے من میں ڈر پیدا کیا ۔ اس کی زندگی کے آخری لمحات امریکی فوج کے خوف میں گزرے ۔