بریلی:وشو ہندو پریشد(وی ایچ پی )کی لیڈر سادھوی پراچی نے شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے ) کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر متنازعہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے ان خواتین کو تین طلاق جیسی لعنت سے نجات دلانے کا کام کیا، لیکن صرف 500 روپے کے لئے یہ لوگ کڑاکے کی سردی میں دھرنے پر بیٹھی ہوئی ہیں۔یہ قوم کبھی ہندوستان کی وفادار نہیں ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'یہ کھاتے ہیں ہندوستان کا ہے، لیکن ان کا دل کہیں اور ہوتا ہے۔یہ ملک کے مفاد میں کبھی نہیں کھڑے ہوتے ،جبکہ قرآن میں غروب آفتاب کے بعد مسلم خواتین کا گھر سے نکلنا حرام ہے، جو ہندوستان کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی بات کرتے ہیں، انہیں تو پھانسی دینی چاہئے۔
بتا دیں کہ شہریت ترمیمی قانون کو لے کر دہلی کے شاہین باغ میں گزشتہ 45 دنوں سے مظاہرہ جاری ہے۔مظاہرین خواتین کا کہنا ہے کہ جب تک ان کی سماعت نہیں ہوتی، وہ مظاہرے سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔