National News

وبا کے دوران بڑا حادثہ، سامنے آئیں گیس لیک ہونے کی رلا دینے والی تصاویر

وبا کے دوران بڑا حادثہ، سامنے آئیں گیس لیک ہونے کی رلا دینے والی تصاویر

نیشنل ڈیسک:وبا کورونا وائرس کا قہر ابھی تھما بھی نہیں کہ اندھرا پردیش  کے وشاکھا پٹنم میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ وشاکھا پٹنم میں اتوار صبح ایک کیمیکل پلانٹ سے زہریلی گیس خارج ہو جانے کی وجہ  سے ایک بچہ سمیت قریب 8افراد کی موت ہو گئی ہے۔
گریٹروشاکھا نگر نگم نے کیمیکل پلانٹ کے آس پاس کے عوام سے گھروں میں ہی رہنے اور اپنے منہ اور ناک کو کور کرنے کے لئے گیلے کپڑے کا استعمال کرنے کو کہا ہے۔ نگم نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ گوپال پتنم میں ایل جی پالیمرس سے گیس خارج ہوئی۔

PunjabKesariافسران نے بتایا کہ ایمبولینس، فائر بریگیڈ گاڑی اور پولیس ملازمین واقع واردات پر پہنچ گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے زندگیا ں بچانے اور حالت کو قابو میں لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کے لئے ضلع کے افسران سے کہا ہے۔
جنوبی کوریا کی کمپنی ایل جی  پالیمرس  پالیسٹڑیین اور کئی کاموں میں آنے والا  پلاسٹک بناتی ہے جس کا استعمال الگ الگ طرح کے مینو فیکچر بنانے میں ہوتا ہے جیسے کھلونے۔ یہ 1961سے چل رہی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top