National News

ناساز طبیعت کے باوجود مریم کو دوبارہ جیل بھیجا گیا ، والدکی عیادت کے بعد ہوئی تھی بیمار

ناساز طبیعت کے باوجود مریم کو دوبارہ جیل بھیجا گیا ، والدکی عیادت کے بعد ہوئی تھی بیمار

اسلام آباد:پاکستان کے سابق وزیراعلیٰ نواز شریف کی بیٹی اور پاکستان مسلم لیگ -نواز کی نائب صدر مریم نواز کو کالے دھن کو سفید بنانے(منی لانڈرنگ) کے معاملے میں جمعرات کی صبح ایک بارپھر کوٹ لکھپت جیل بھیج دیا گیا ۔پی ایم ایل -این کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے بتایا کہ مریم کی طبیعت خراب ہونے کے باوجود انہیں صبح پانچ بجے جیل بھیج دیاگیا ۔انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں  اپنے والد کی عیادت کرنے گئی مریم نواز کی طبیعت  ہسپتال میں ہی بگڑ گئی تھی، جس کے بعدانہیں بھی کل ہسپتال میں داخل کرانا پڑا تھا ۔

PunjabKesari

محترمہ اورنگ زیب نے بتایا کہ محترمہ مریم کو جب جیل لے جایا گیا،اس وقت ان بلڈ پریشر بڑھا ہوا تھا اور دل کی دھڑکن بھی معمول پر نہیں تھی۔
انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے محترمہ مریم کی کئی جانچ کیں اور انہیں ہسپتال میں داخل کرنے کا فیصلہ بھی کیاتھا۔ان کی میڈیکل رپورٹ ان کے بچوں اور پرائیویٹ ڈاکٹر عدنان خان کو بھی نہیں دی گئی ۔ ترجمان نے کہا کہ محترمہ مریم کو اس حالت میں جیل لے جانا ان کے والد کو ذہنی اذیت دینے کیلئے اٹھایا گیا ایک اور قدم ہے۔
 



Comments


Scroll to Top