Latest News

کورونا  سے آئی آفت کے وقت مسیحا  بنا ڈیرا بیاس

کورونا  سے آئی آفت کے وقت مسیحا  بنا ڈیرا بیاس

بابا بکالا صاحب/بیاس:کورونا وائر س کے پیش نظر پورے  ملک میں لاک ڈائون کے ساتھ کرفیو کے دوران عوام کی مدد میںحکومتوں کے ساتھ مذہبی تنظیمیں تعاون کر رہی ہیں، وہیں اس آفت  کے وقت میں رادھا  سوامی ست سنگ ڈیرا بیاس کے چیف بابا گریندر سنگھ  جی ڈھلوں کی جانب  سے اب تک آٹھ کروڑ روپے الگ الگ صوبوں اور مرکز کو امداد کے طور پر دیئے گئے ہیں۔ ان میں وزیر اعظم راحت فنڈ  کے لئے دو کروڑ روپے ، پنجاب ، ہر یانہ ، دہلی ،ہماچل پردیش ، راجستھان کے وزراء اعلیٰ اور لیفٹیننٹ گورنر جموں کشمیر  کو ایک ایک کروڑ  روپے  کی رقم چیک کے ذریعے دی جا چکی ہے۔ 
پیک لنچ  سسٹم کیا شروع
کرفیو کے دوران ڈیرا بیاس کی طرف سے الگ الگ صوبوں میںغریبوں ، بے روزگاروں  کے ساتھ دوسرے ضرورتمندوں کو کھانے کے انتظام کے طور پر پیک لنچ سسٹم شروع کیا گیاہے۔ ہر ایک پیک لنچ  میں چار پڑیاں، سبزی  اور اچار شامل  ہے۔ ڈیرا بیاس نزدیکی قریب 50 گائوں میںروزانہ28سے 30ہزار کی تعداد میںپیک لنچ بانٹے جا رہے ہیںجبکہ ڈی سی ترنتارن کی مانگ  پر وہاں 20ہزار پیکیٹ ، تحصیل اجنالہ میں 5 ہزار پیکیٹ اور تحصیل مجیٹھہ میں7 ہزار پیکیٹ کی مانگ ہو رہی ہے۔ وہیں جالندھر ،پٹھانکوٹ بلاچور ،موہالی ، پٹیالہ،موگہ ، فیروزپور ، ملوٹ ، لدھیانہ اور کھنہ وغیرہ میں بھی پیک لنچ کی شروعات کی جا چکی  ہے ۔ اس طرح جموں کشمیر میں جموں ، کٹھوعہ اوربوٹہ  شامل ہیں۔ہریانہ میں پنچکولہ ، سکندر پور اور جگادر ی شامل ہیں، راجستھان میں صورت گڑھ  اور جے پور ، دہلی اتر پردیش  کے سہارنپور ، ہماچل پردیش میں کوہلا نادان وغیرہ علاقوں میںبھی پیک لنچ  کی شروعات کی جا چکی ہے۔
مریضوں کو دی جا رہی میڈیکل سہولات
ڈیرا بیاس نے ملک  و صوبوں میں اپنے ست سنگ گھروں  کو آئیسو لیشن وارڈ وں کے طور پر برتنے کا پرستائو الگ الگ صوبوںکی حکومتوں کو دیا ہے۔ اس کے تحت جموں  کے نزدیک ست سنگ گھر نجوال کو سول ایڈ منسٹریشن کے حوالے کیا گیا ہے ، جہاں 513افراد کو آئیسولیٹ کرنے  کے لئے رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈیرے کا اپنا ہسپتال سکندر پور(ہریانہ) ، بھوٹا (ہماچل پردیش) اور مہاراج ساون سنگھ چیریٹیبل ہوسپٹیل بیاس (پنجاب) کو بھی مریضوں کے لئے مفت میڈیکل سہولات کے لئے دے دیا  گیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top