پنجاب :پنجاب میں کورونا کی وبا نے خوفناک شکل اختیار کرلی ہے ، جس کی وجہ سے روزانہ بڑی تعداد میں کورونا مریض سامنے آرہے ہیں وہیں اس سے لوگوں کی موت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ اس کو دیکھتے ہوئے ڈیرہ بیاس نے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔
کوروناکے خطرے کے پیش نظر ڈیرہ بیاس کے سربراہ بابا گرندر سنگھ ڈھلوںکے ذریعہ طے شدہ تمام ست سنگ پروگرام فروری 2021 تک منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ اس متعلقہ ڈیرہ کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا بحران کے دوران ملک کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ڈیر بیا س میں کروائے جانے والے بابا جی کے تمام ست سنگ کے علاوہ نام -دان پرہ پروگرام بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ21 فروری تک پنجاب کے علاوہ مختلف ریاستوں میں واقع تمام ست سنگ گھروں میں ست سنگ نہیں کئے جائیں گی۔ اس دوران ڈیرے میں سنگت کا داخلہ بھی نہیں ہوگا۔ اس مدت کے دوران کیمپ کے تمام ہوسٹل ،سرائے اور شیڈ بھی بند رہیں گے۔