Latest News

نائب صدر وینکیا نائیڈو  کی  ممبران پارلیمنٹ کو ''ممبر پارلیمنٹ فنڈ''میں عطیہ دینے کی درخواست

نائب صدر وینکیا نائیڈو  کی  ممبران پارلیمنٹ کو ''ممبر پارلیمنٹ فنڈ''میں عطیہ دینے کی درخواست

 نئی دہلی : نائب صدر وینکیا نائیڈو نے کورونا وائرس (کووڈ 19)سے نمٹنے کے لئے ممبران پارلیمنٹ سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے ان سے اپنے ممبرپارلیمنٹ فنڈ میں عطیہ دینے کو کہا ہے۔
شری  نائیڈو نے اتوار کو یہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایک ممبر پارلیمنٹ اپنے ممبر پارلیمنٹ فنڈ میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے عطیہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ کم از کم ایک کروڑ روپے ہر ممبر پارلیمنٹ کو آغاز میں دینے چاہئے۔
نائب صدر نے سماجی تنظیموں اور رضاکار اداروں سے غریبوں اور کمزوروں کو کھانا فراہم کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ پھنسے ہوئے تارکین وطن محنت کشوں کے لئے بھی کھانے کا انتظام کیا جاناچاہئے۔ انہوں نے لوگوں سے وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں بھی عطیہ دینے کی اپیل کی۔
تمام ممبران پارلیمنٹ کے نام جاری خط میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بنی نوع انسان کے سامنے ایک غیر معمولی بحران پیدا ہوگیا ہے۔ اس سے نمٹنے کے لئے  حکومت، شہری تنظیموں، پرائیویٹ سیکٹرز اور عام آدمی کو مل جل کر کام کرنا ہوگا۔
 



Comments


Scroll to Top