Latest News

کیب پر مظاہرے جاری : ڈبرو گڑھ میں دوپہر 1 بجے تک کرفیو میں ڈھیل ، کئی پروازیں منسوخ

کیب پر مظاہرے جاری : ڈبرو گڑھ میں دوپہر 1 بجے تک کرفیو میں ڈھیل ، کئی پروازیں منسوخ

گواہاٹی : آسام  میں شہریت ترمیمی بل  کے خلاف ہورہے پر تشدد مظاہروں کے درمیان جمعہ کے روز ڈبرو گڑھ میں آج صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کرفیو میں ڈھیل دی گئی ہے ۔ وہیں دہلی اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے ڈبرو گڑھ جانے والی دلی انڈیگو کی پروازوں کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے ۔ دوسری جانب  شہریت ترمیمی  بل پر شمال مشرقی صوبوں میں کشیدگی کی صورتحال ابھی بھی بنی ہوئی ۔ گواہاٹٰ اور شلانگ میں کرفیو فی الحال جاری ہے ۔ 

PunjabKesari
کمشنر اور سیکرٹری ( داخلی اور سیاسی) آشو توش اگنی ہوتری نے بتایا کہ گواہاٹی کے چیف آف پولیس  دیپک کمار کو ہٹا کر ان کی جگہ پر منا پرساد گپتا کو تقرر کیا گیا ہے ۔ گپتا اس سے پہلے آئی جی پی ( ٹریننگ اور مسلح پولیس میں ) تعینات تھے ۔ کئی  ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل ( اے ڈی جی پی )  اور پولیس سپرنٹنڈنٹ ( اے پی ) کا بھی تبادلہ کیا گیا ہے ۔ 

PunjabKesari
انہوں نے بتایا کہ ایڈیشنل  پولیس ڈائریکٹر جنرل ( قانون اور انتظامیہ ) مکیش اگروال کی منتقلی کر پہلے اے ڈی جی پی ( سی آئی ڈی ) بنایا گیا تھا لیکن حکم کے بعد میں ترمیم کیا گیا  ۔ بتا دیں کہ ہزاروں لوگ گواہاٹی میں کرفیو کی مخالفت کر شہریت ترمیمی بل کے خلاف مظاہرے کیلئے سڑکوں پر اترے ۔ اس بل میں پاکستان ، بنگلہ دیش اور افغانستان سے آئے غیر مسلم تارکین ون کو شہریت دینے کا انتظام ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top