Latest News

دہلی تشدد : مرنے والوں کی تعداد 39ہوئی، حالات معمول پر، دفعہ 144 میں 10 گھنٹوں کے لئے چھوٹ

دہلی تشدد : مرنے والوں کی تعداد 39ہوئی، حالات معمول پر، دفعہ 144 میں 10 گھنٹوں کے لئے چھوٹ

نئی دہلی : دہلی تشدد میں مرنے والوںکی تعداد بڑھ کر 39  ہوگئی ہے ۔دہلی محکمہ صحت کے ایک افسر نے  یہ جانکاری دی ہے۔شمال مشرقی دہلی کے تشدد سے متاثرہ علاقوں میں کچھ دکانیں کھلنے کے ساتھ ہی حالات معمول پر لوٹتے دکھائی دیئے۔وہیں دفعہ 144 میں بھی10  گھٹنے کی چھوٹ دی گئی ہے۔شمال مشرقی ضلع کے متاثرہ علاقوں میں پیر سے قریب7000نیم فورسز تعینات ہیں۔ امن قائم رکھنے کے لئے دہلی پولیس کے سینکڑوں اہلکار ڈیوٹی پر ہیں ۔ شمال مشرق دہلی میں چار دن پہلے شروع ہوئے فرقہ وارانہ تشدد  میں 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔اس تشدد سے متاثر علاقوں میں جعفرآباد، موجپور، چاندباغ،کھریجی خاص اور بھجن پورہ شامل ہیں۔
جعفر آباد  جائے گی قومی خاتون کمیشن کی  ٹیم
قومی خواتین کمیشن ( این سی  ڈبلیو ) کی ایک ٹیم جمعہ کو جعفرآباد جائے گی۔ ایک رکن کے مطابق یہ ٹیم شمال مشرق دہلی میں ہوئے حالیہ تشدد کے دوران خواتین پر ہوئے کسی طرح کے حملے کے معاملے کو دیکھے گی۔ اس ٹیم میں کمیشن کی صدر ریکھا  شرما بھی شامل ہوں گی۔ شہریت قانون کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان تشدد  بے قابو   ہو گیا تھا ۔اس تشدد سے متاثر علاقوں میں جعفرآباد، موجپور، چاندباغ،کھریجی خاص اور بھجنپ پورہ شامل ہیں۔ قومی خواتین کمیشن کی ایک رکن نے بتایا کہ شرما اور دو دیگر رکن جعفرآباد جائیں گی اور یہ جاننے کی کوشش کریں گی کہ گزشتہ چار دنوں میں ہوئے تشدد میں کسی خاتون پر حملہ تو نہیں ہوا یا خواتین کی آپ بیتی سنیں گی۔
 



Comments


Scroll to Top