Latest News

دہلی تشدد:رات بھر جوانوں کا گشت، اب تک 42اموت،630پولیس کے شکنجے میں

دہلی تشدد:رات بھر جوانوں کا گشت، اب تک 42اموت،630پولیس کے شکنجے میں

نئی دہلی:دہلی میں ہوئے تشدد کو لے کر کل  148ایف آئی آردرج کی گئی ہیں اور 630لوگوں کو پکڑا ہے، جس میں کچھ کی گرفتاری بھی ہوئی ہے ۔ تشدد کی کسی بھی سازش کو کچلنے کے لئے دہلی پولیس اور پیرا ملیٹری فورس کے جوانوں نے رات بھر تشدد سے متاثرہ علاقوں میں گشت کی ۔ اس  کے ساتھ ہی دہلی تشدد میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 42ہو گئی جبکہ 300سے زیادہ لوگ ہسپتالوںمیں بھرتی ہیں ۔ دہلی پولیس کے ترجمان نے جمعہ کو یہ جانکاری دی۔
ترجمان مندیپ سنگھ رندھاوا نے کہاکہ فورینسک سائنس لیبارٹری  کی ٹیموں کو بلایا گیا ہے اور جرائم کے مناظر کا پھر سے معائنہ کیا جا رہا ہے ۔ دہلی میں فرقہ وارانہ تشدد میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 42 ہو گئی ہے۔
فرقہ وارانہ جھڑپوں میں 250سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں ۔ان کی وجہ سے بنیادی طور پر جو علاقے متاثرہوئے ہیں ،ان میں جعفرآباد ، موجپور ، چاند باغ ، کھریجی خاص اور بھجن پورا شامل ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top