Latest News

ڈی یو کے اساتذہ نے رات بھر وائس چانسلر کے دفتر کو گھیرے رکھا

ڈی یو کے اساتذہ نے رات بھر وائس چانسلر کے دفتر کو گھیرے رکھا

نئی دہلی: ایڈہاک اساتذہ کو ہٹاکر گیسٹ ٹیچر مقرر کئے جانے کی مخالفت میں دہلی یونیورسٹی (ڈی یو)کے ٹیچروں نے ایک بے مثال ہڑتال کرکے رات بھر وائس چانسلر کے دفتر کو گھیرے رکھا اور کل دن سے شروع ہوا ان کا یہ احتجاجی مظاہرہ آج بھی جاری ہے۔

PunjabKesari
ذرائع کے مطابق ڈی یو کے وائس چانسلر یوگیش تیاگی سے ٹیچروں کی بات چیت کا ابھی تک کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے اور ٹیچر وائس چانسلر کے دفتر کے اندر ابھی بھی ڈیرا جمائے بیٹھے ہیں۔ڈی یو کی تاریخ میں یہ پہلا واقعہ جب اتنی بری تعداد میں مظاہرین ٹیچروں نے رات بھر وائس چانسلر کے دفتر کے اندر ڈیرا جمایا ہو۔
ایڈہاک اساتذہ کو مستقل کرنے اور 28اگست کے نوٹس کو واپس لینے کا مطالبہ لے کر دہلی یونیورسٹی کے ہزاروں ٹیچروں کی بدھ کو زبردست ہڑتال سے ڈی یو پوری طرح ٹھپ ہوگیا اور ٹیچروں نے امتحان کا بائیکاٹ کیا۔
 



Comments


Scroll to Top