Latest News

دہلی تشدد:اہم انکشافات کرنے کی تیاری میں دہلی پولیس، پی ایف آئی کے 2 ارکان کو کیا گرفتار

دہلی تشدد:اہم انکشافات کرنے کی تیاری میں دہلی پولیس، پی ایف آئی کے 2 ارکان کو کیا گرفتار

نئی دہلی:دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا(پی ایف آئی )کے دہلی اسٹیٹ یونٹ کے صدر پرویز احمد اورسیکرٹری الیاس کو سی اے اے  کے خلاف عوام کو بھڑکانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ فنڈنگ کیس میں ایک اور ممبر کو بھی گرفتار کرلیا۔ اسپیشل سیل کے افسر مسلسل پرویز احمد اور الیاس سے پوچھ تاچھ کررہے ہیں۔ ان دونوں سے دہلی میں پی ایف آئی کی فنڈنگ  اور سی اے اے ، این آرسی کے خلاف مظاہروں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں ۔

PunjabKesari
 میڈیا رپورٹس کے مطابق الیاس پی ایف آئی کا سیکرٹری ہیں۔ذرائع کا کہناہے کہ دہلی پولیس آج تشدد کے معاملے میں میڈیا کے سامنے تمام حقائق پیش کرے گی۔
پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی)پر یہ الزام لگایا جارہاہے کہ 20 دسمبر 2019 کودہلی میں تشدد کے لیے اکسایاہے۔ پولیس کے مطابق پی ایف آئی نے میرٹھ میں 12 افراد کے کھاتے میں رقم رکھی تھی ، جس میں سے چار کھاتوں میں تین کروڑ روپے ہیں۔ اس کے بارے میں ، پولیس نے  بنکوں کو ایک نوٹس بھجوایا اور مشکوک اکاؤنٹ سے متعلق معلومات حاصل کی گئی ہیں۔

https://twitter.com/ANI/status/1237944194057961473?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1237944194057961473%7Ctwgr%5E393535353b636f6e74726f6c&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fdelhi-police-arrests-two-members-of-pfi-in-connection-with-funding-of-anti-caa-nrc-protest-mgb-296428.html
ہم آپ کو بتادیں کہ 20 دسمبر 2019 کو ، سی اے اے کے خلاف دہلی میں احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے۔ اس پورے معاملے میں پولیس نے اب تک 30 سے زیادہ مقدمات درج کئے  ہیں اور 146  افراد کو گرفتار کرلیاہے۔ ایس پی سنجیو تیاگی نے بتایا کہ تقریباً 15 بنک اکاؤنٹس کی چھان بین مکمل کرلی گئی۔ ان میں بہت سے اکاؤنٹس مشکوک پائے گئے ہیں۔ ابھی صرف ایک اکاؤنٹ کے استعمال کے متعلق تفصیلات موصول نہیں ہورہی ہے۔ تاہم اترپردیش میں اہم مشتبہ لین دین کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔

PunjabKesari
فروری کے مہینے میں ، سی اے اے کے خلاف پورے اتر پردیش میں تشدد کے درمیان پی ایف آئی کی مالی اعانت پر جاری تحقیقات میں ایک بڑا انکشاف ہوا۔ میرٹھ رینج کے آئی جی نے بتایا تھا کہ ابھی تک صرف ایک منی ٹریل پکڑی گئی ہے۔ اس میں ، آٹھ کروڑ سے زیادہ کی رقم دینی فلاح وبہبود اور سماجی خدمت کے نام پر آنے کی بات کہی گئی تھی۔ غیر قانونی طور پر کروڑوں روپے اکٹھا کرنے کے متعلق اہم انکشافات ہوئے ہیں۔ منی ٹریل منظر عام پر آنے کے بعد ، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ED) نے تمام اکاؤنٹس کی چھان بین شروع کردی۔ اب دہلی میں ، پی ایف آئی کے دو ارکان فنڈنگ کے معاملے میں گرفتار کرلیاگیاہے۔



Comments


Scroll to Top