دہلی تشدد: بی جے پی کے 4 لیڈرو ں کے خلاف درج ہوں مقدمات: ہائی کورٹ
نئی دہلی : دہلی میں تشدد پھوٹ پڑنے کے متعلق عرضداشتوں پر سماعت کے دورا ن کورٹ نے بی جے پی لیڈروں کی جانب سے کی گئی تقاریر کو سنا۔عرضداشت گزاروں کا کہناہے کہ اس متنازعہ تقاریر کے سبب ہی دہلی میں تشد د پھوٹ پڑا ہے اور حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ جس پر درخواست گزاروں نے دعوی کیا ہے کہ بی جے پی رہنماں انوراگ ٹھاکر ، پرویش ورما ، اور کپل مشرا کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔جس پر عدالت نے پولیس سے جواب مانگا۔

درخواست گزار نے کہا کہ یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے ، جو عدالت کے روبرو آیا ہے۔ یہ چونکا دینے والی بات ہے کہ ہمیں اب بھی ایف آئی آر کا انتظار کرنے کے لئے کہا جارہا ہے۔عدالت نے متنازعہ تقاریر کے معاملہ میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ انوراگ ٹھاکر، کپل مشرا، پرویش ورما، اور ابھے ورما کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیاہے۔

دہلی ہائی کورٹ میں بدھ کے روز شمال مشرقی دہلی میں جاری تشدد اورکشیدہ حالات کے معاملے سے متعلق سماعت ہوئی۔ دہلی پولیس کے جانب سے عدالت میں پیش سالییٹر جنرل تشار مہتا ، کہا کہ ابھی کوئی حکم نہیں دیا جانا چاہئے۔ اسی دوران ، وکیل راہول مہرہ نے دہلی حکومت کی طرف سے پیشی کی ، کہا کہ فوری طور پر گرفتاری کا حکم دیا جانا چاہئے۔ راہول مہرہ نے کہا کہ تشار مہتا پولیس کمشنر کی نمائندگی نہیں کرتے ہیں۔

اس معاملے میں ، ہائی کورٹ میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ انوراگ ٹھاکر سے متعلق ویڈیو ، 'ملک کے غداروں کو گولی مارو ... چلایا گیا تھا۔ اس کے بعد لکشمی نگر سیٹ سے بی جے پی کے ممبر اسمبلی ابھے ورما کی ویڈیو چلائی گئی۔ یہ منگل کی شام کی ویڈیو ہے۔ عرضداشت گذار نے عدالت کو بتا یا کہ یہ ویڈیو کل ہی ریکار ڈ کیاگیاتھا۔ جس پر عدالت نے پولیس سے سوال کیا کہ دفعہ 144 نافذ نہیں ہے؟۔ پولیس نے بتایا کہ لکشمی نگر میں سیکشن 144 نافذ نہیں کیاگیاتھا۔ تیسری ویڈیو بی جے پی لیڈر کپل مشرا کی ہے۔ عدالت نے کہا کہ ہم نے یہ ویڈیو دیکھی ہے۔ دیکھنا نہیں چاہتے ہیں اس کے بعد ، مغربی دہلی سے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ پرویش ورما کی ویڈیو عدالت میں چلائی گئی۔