Latest News

کورونا وائرس کی دہشت: دہلی حکومت نے کیا سبھی پرائمری سکول  بند کرنے کا اعلان، بایو  میٹرک حاضری پر بھی روک

کورونا وائرس کی دہشت: دہلی حکومت نے کیا سبھی پرائمری سکول  بند کرنے کا اعلان، بایو  میٹرک حاضری پر بھی روک

نئی دہلی: کورونا  وائرس کا قہر اب دن بہ دن بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ ہندوستان میں اب تک کورونا وائرس کے 29 معاملے سامنے آ چکے ہیں،خاص کر اب دہلی میں اس کے مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ایسے میں اب دہلی حکومت نے راجدھانی کے سبھی پرائمری سکولوں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلہ میں نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے ٹویٹ کر یہ جانکاری دی۔ منیش سسودیا کے مطابق، تیزی سے پھیل رہے کورونا وائرس کی روک تھام اور احتیاط کے طور پر پرائمری سکولوں کو بند کیا گیا ہے۔ سبھی  سکول کل سے  31مارچ تک بند رہیں گے۔

https://twitter.com/msisodia/status/1235514235939155968?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1235514235939155968&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fnorth-india-primary-schools-in-delhi-will-remain-closed-till-31st-march-due-to-coronavirus-na-295753.html
وہیں، ورونا وائرس کے ہندوستان میں تیزی سے پھیلنے کے پیش نظر دہلی سرکار نے دارالحکومت میں بایومیٹرک حاضری لگانے پر جمعرات کو روک لگا دی۔ دہلی حکومت نے میونسپل کارپوریشنوں ، سکولوں، کالجوں، دفتروں اورہسپتالوں کے حکام اور ملازمین کی بایومیٹرک حاضری لگانے پر اگلے حکم تک روک لگا دی ہے۔

PunjabKesari
 دہلی حکومت کے صحت اور خاندانی بہبود محکمہ نے آج یہاں ایڈوائز ری جاری کر کے یہ ہدایت دی ۔ ایڈوائزری میں احتیاط کے طور پر بچوں کو اپنے ہاتھ سینی ٹائزر سے دھونے ، کسی میں بھی وائرس کی علامات دکھنے پر فوراً اطلاع دینے اور سکول میں زیادہ بھیڑ جمع نہ ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ بایومیٹرک حاضری کے لئے آنکھوں اور ہاتھوں کا استعمال ہوتا ہے جس سے اس وائرس کے پھیلنے کاشبہ ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top