نئی دہلی : قومی دارالحکومت میں رانی جھانسی روڈ پر اناج منڈی واقع ایک فیکٹری میں اتوار صبح لگی بھیانک آگ میں 43 لوگوں کی موت ہوگئی اور کئی لوگ بری طرح جھلس گئے ۔ دہلی بھاجپا کے صدر منوج تیواری ، مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پری اور انوراج ٹھاکر نے موقع پر جاکر واردات سے متعلق جانکاری لی اور پارٹی فنڈ سے مہلوکین کے لواحقین کو 5-5 لاکھ اور زخمیوں کو 25-25 ہزار روپے دینے کا معاوضہ کیا ہے وہیں وزیر اعظم دفتر نے بھی حادثے میں مرنے والوں کو 2-2 لاکھ اور زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ۔
https://twitter.com/PMOIndia/status/1203571927836581888
وہیں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال بھی جائے واردات پر پہنچی اور جائزہ لیا ۔ وزیر اعلیٰ کیجریوال نے مہلوکین کو 10-10 لاکھ روپے کا معاوضہ اور زخمیوں کو 1-1 لاکھ روپے کے ساتھ مفت علاج کا اعلان کیا ہے ۔ آگ لگنے کی خبر کے فوراً بعد موقع پر پہنچی محکمہ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے جلد ہی آگ پر قابو پا لیا لیکن علاقہ کافی تنگ ہونے کی وجہ سے راحتی کارروائی میں افسروں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ موقع پر ہی 30 فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موجود تھیں ۔