Latest News

دہلی : بیٹری فیکٹری میں زبردست آتشزدگی، دھماکے کے بعد عمارت منہدم، کئی لوگ پھنسے

دہلی :  بیٹری فیکٹری میں زبردست آتشزدگی، دھماکے کے بعد عمارت منہدم، کئی لوگ پھنسے

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے پیراگڑھی علاقے میں اوکایا بیٹری کے کارخانہ میں زبردست آگ لگ گئی ہے۔ آگ لگنے سے اندر رکھے کئی بیٹری میں دھماکہ ہو گیا۔ دھماکے کی وجہ سے عمارت کا کچھ حصہ منہدم ہو گیا جس سے اس کے نیچے کچھ لوگ دب گئے۔ اس کے علاوہ فائر بریگیڈ کے کچھ اہلکار بھی اس میں زخمی ہوئے ہیں۔ آگ کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی 35 گاڑیاں جائے حادثے پر پہنچی ہیں۔ اس کے علاوہ این ڈی آر ایف کی ٹیم ریسکیو آپریشن میں جٹی ہے۔ فی الحال، یہ دونوں ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں لگی ہوئی ہیں۔

https://www.facebook.com/watch/?v=2625275221036295
 اطلاع کے مطابق، آگ جمعرات کی صبح 4 بج کر 23 منٹ پر لگی۔ آگ لگنے کی وجوہات کا فی الحال پتہ نہیں چل پایا ہے لیکن مانا جا رہا ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی ہے۔ فائر بریگیڈ کے اہلکار جب آگ کو بجھانے کا کام کر رہے تھے تبھی وہاں ہوئے دھماکے سے عمارت کا ایک حصہ اچانک منہدم ہو گیا جس سے کئی اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال میں بھرتی کروایا گیا ہے۔

https://twitter.com/ArvindKejriwal/status/1212603019310710784?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1212603019310710784&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fnorth-india-fire-breaks-out-in-a-battery-factory-in-peeragarhi-delhi-building-collapses-many-people-feared-trapped-na-288605.html
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے آگ میں پھنسے لوگوں کی سلامتی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ میں اس پر اپنی نظر بنائے ہوئے ہوں۔ فی الحال، فائر بریگیڈ کے اہلکار آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

 



Comments


Scroll to Top