Latest News

دہلی کے انتخابی نتائج ملک کی ترقی و امن کے لئے اچھا اشارہ: اکھلیش یادو

دہلی کے انتخابی نتائج ملک کی ترقی و امن کے لئے اچھا اشارہ: اکھلیش یادو

لکھنؤ: دہلی اسمبلی انتخابات میں ایک بار پھر عام آدمی پارٹی نے شاندار کامیابی  حاصل کی ہے۔  کل 70  اسمبلی سیٹوں پر ہوئی ووٹنگ میں 'آپ' کو 63 سے زیادہ سیٹیں مل رہی ہیں وہیں ان کی حریف بی جے پی کو 8 سیٹیں ملتی نظر آ رہی ہیں۔ اگرچہ کچھ گھنٹوں کے رجحانات میں بی جے پی 20 سے زیادہ سیٹوں پر برتری حاصل کر چکی تھی لیکن اسے برقرار نہیں رکھ پائی۔ 2015 اسمبلی انتخابات میں کانگرس کو ایک بھی سیٹ نہیں ملی تھی اس بار بھی اس کا سوپڑا صاف ہو گیا ہے۔
کیجریوال کی جیت پر سماجوادی پارٹی کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کر کہا، 'دہلی کے نتیجے بتا رہے ہیں کہ سب سے زیادہ بھارتی آج بھی سماجی طور پر لبرل اور سیاسی طور پر سمجھدار ہیں اور مذہب جیسے ذاتی موضوع کو سیاست کے  کیچڑ میںاپنا سیاسی پھول کھلانے والوں کے خلاف ہیں ۔یہ ملک کی امن و ترقی کے لئے اچھا اشارہ اور صحت مند پیغام بھی ہے'۔ کام بولتا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top