National News

دہلی اسمبلی انتخابات : کیجریوال کے خلاف نئی  دہلی سے بی جے پی کے سنیل یادو میدان میں

دہلی اسمبلی انتخابات : کیجریوال کے خلاف نئی  دہلی سے بی جے پی کے سنیل یادو میدان میں

نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)نے دہلی اسمبلی کے 8 فروری کو ہونے والے انتخاب کے لئے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے مقابلے نئی دہلی سیٹ سے سنیل یادو کو میدان میں اتارا ہے۔بی جے پی نے پیراور منگل کی دیر رات جاری فہرست میں باقی دس امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ جس میں عام آدمی پارٹی کے خلاف مسلسل مورچہ کھولنے والے پارٹی کے تیز طرار سکھ نوجوان لیڈر تجیندر پال سنگھ بگا کو ہری نگر سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ مشرقی دہلی میں کرشنا نگر اسمبلی سیٹ سے ڈاکٹر انل گوئل کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

PunjabKesari
کچھ ایسی خبروں کے درمیان کہ  بی جے  پی نے نئی دہلی سیٹ سے اپنا امیدوار بدلنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس پر پارٹی نے صفالی دیتے ہوئے کہا کہ  ایسا کچھ  بھی نہیں ہے ۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے اعلان کئے گئے  امیدوار سنیل یادو نے بھی کہا کہ وہی امیدوار رہیں گے۔ سنیل یادو نے کہا کہ میں ہی اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی کا امیدوار ہوں اور میں نئی دہلی سیٹ پر الیکشن لڑنے جا رہا ہوں۔
 



Comments


Scroll to Top