نیشنل ڈیسک : بھارت اور عمان نے ایک تاریخی جامع آرتھک شراکت داری معاہدہ (CEPA) پر دستخط کئے۔ یہ تقریباً 20 برس میں عمان کا دوسرا ایسا معاہدہ ہے، جبکہ اس سے قبل واحد آزاد تجارتی معاہدہ امریکہ کے ساتھ کیا گیا تھا۔
اس سے بھارت کے ساتھ شراکت داری پر عمان کے غیر معمولی اعتماد کا اظہار ہوتا ہے۔ یہ معاہدہ بھارت کے لئے غیر معمولی فوائد لائے گا، جس کے تحت عمان کی 98 فیصد سے زائد ٹیرف لائنز پر زیرو ڈیوٹی کے ساتھ تقریباً تمام بھارتی برآمدات کو منڈی تک رسائی ملے گی۔ اس سے محنت طلب شعبوں کو فروغ ، روزگار کے مواقع میں اضافہ، اور ایم ایس ایم ایز ، ہنر مندوں اور خواتین کی قیادت میں کاروباروں کو تقویت ملے گی۔ -
ٹیکسٹائل، جوارات و زیورات، انجینئرنگ مصنوعات، دواسازی، زراعت اور آٹو موبائلز جیسے اہم برآمدی شعبوں کو فائدہ ہوگا، جبکہ کسانوں اور چھوٹے کاروباروں کے تحفظ کے لئے حساس شعبوں کو محفوظ رکھا گیا ہے۔ یہ معاہدہ خدماتی تجارت کو مضبوط بناتا ہے، ہنرمند پیشہ ور افراد کی نقل و حرکت کو بہتر کرتا ہے، اوربڑے خدماتی شعبوں میں 100 فیصد غیر ملکی سرمایہ کاری کی اجازت دے کر بھارت کی ہنر مندی اور ذہانت کے لئے اعلیٰ قدر کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
ایک وقت تھا جب یہ عام تاثر پایا جاتا تھا کہ پردھان منتری مودی کے اقتدار میں آنے سے بھارت اور عرب دنیا کے تعلقات میں دوری پیدا ہو جائے گی۔ مگر اس کے برعکس، اس خطے نے بھارت اور پر دھان منتری مودی دونوں کو بھر پور گرمجوشی کے ساتھ قبول کیا، گہرے احترام کا مظاہرہ کیا، اور غیر معمولی اعزازات سے نوازا۔