نیشنل ڈیسک: پردھان منتری نریندر مودی حال ہی میں جارڈن ، عمان اور ایتھوپیا کے تاریخی تین ملکی دورے سے واپس لوٹے ہیں۔ یہ دورہ خلیجی خطے کے ساتھ بھارت کے تعلقات کے ایک نئے مرحلے کی علامت ہے، جو عرب دنیا کے دل میں پردھان منتری کی بے مثال سفارتی رسائی اور گہری سفارتی سرگرمیوں کی عکاسی کرتا ہے۔
شاہ جارڈن کی جانب سے بھارت کی آرتھک ترقی کی تصدیق
شاہ عبداللہ دوم، جو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے 41 ویں پشت کے براہ راست جانشین ہیں، نے عمان (جارڈن) میں پردھان منتری مودی کا پر تپاک استقبال کیا۔ انڈیا جارڈن بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے شاہ جارڈن نے پردھان منتری مودی کی قیادت کو سراہا اور کہا کہ پردھان منتری مودی کی عظیم قیادت میں بھارت نے شاندار ترقی دیکھی ہے، اور ہم آپ سب کے ساتھ مل کر اپنی آرتھک شراکت داری کو کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے خواہاں ہیں۔ جارڈن کے سٹریٹجک محل وقوع آزاد تجارتی معاہدوں (FTAS)، اور بھارت کی آرتھک طاقت و جدید صنعتوں کے کی ہم آہنگی سے ہم ایک ایسا اقتصادی را بداری نظام قائم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جو جنوبی ایشیا کو مشرق وسطی افریقہ اور یورپ سے جوڑے۔
جارڈن کے شہزادے کے غیر معمولی ذاتی جذبات
جارڈن کے شہزادے، جو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے 42 ویں پشت کے جانشین ہیں، نے ایک غیر معمولی اور بے مثال جذبہ احترام کا مظاہرہ کرتے ہوئے پردھان منتری مودی کو خود گاڑی چلا کر جارڈن میوزیم لے گئے۔ ایک بزرگ مدیر ریاست کو دی جانے والی غیر معمولی عزت و محبت کے اظہار کے طور پر، شہزادے نے پردھان منتری کو الوداع کہنے کے لئے خود انہیں ہوائی اڈے تک بھی پہنچایا۔ بعض اوقات ایسے اشارے محض سفارتی آداب سے بڑھ کر ہوتے ہیں، اور یہ لمحہ یقینا انہی میں سے ایک تھا۔
بھارت - جارڈن تعاون میں توسیع
اس دورے کے دوران پردھان -منتری مودی نے تجویز پیش کی کہ دونوں ممالک آئندہ پانچ برسوں میں دوطرفہ تجارت کو بڑھا کر 5 ارب امریکی ڈالر تک لے جائیں۔ فریقین نے ثقافت، قابل تجدید توانائی ، آبی نظم و نسق ، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر اور پیٹرا و ایلورا کے درمیان ٹوئننگ ( جڑواں ) انتظام کے شعبوں میں معاہدات کو قطعی شکل دی۔
عمان کی جانب سے پردھان منتری مودی کی قیادت کا اعتراف
عمان پہنچنے پر پردھان منتری مودی کا استقبال عمان کے نائب وزیر اعظم برائے دفاعی امور، سید شہاب بن طارق آل سعید نے کیا ، جو سلطان عمان کے بھائی بھی ہیں۔ اس دورے کے دوران سلطان پیشم بن طارق نے بھارت عمان تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں پردھان منتری مودی کو آرڈر آف عمان (فرسٹ کلاس) سے نوازا۔ اس اعزاز کی اہمیت اس بات سے مزید بڑھ جاتی ہے کہ اس فہرست میں ملکہ الزبتھ دوم اور نیلسن منڈیلا جیسی عالمی شخصیات بھی شامل ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہو چکا ہے۔
یہ کسی بھی ملک کی جانب سے پردھان منتری مودی کو دیا جانے والا 29 واں اعلیٰ اعزاز تھا۔ خاص طور پر قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس اعزاز کے ساتھ خلیج تعاون کونسل (GCC) کے 6 میں سے 5 عرب ممالک پردھان منتری مودی کو اپنا اعلی ترین اعزاز عطا کر چکے ہیں۔